گاندربل کے جنگلی علاقے میں جڑی بوٹی نکالنے کے دوران خاتون پیر پھسل جانے کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہوئی۔ یو پی آئی کے مطابق ہفتے کے روز زرینہ بانو جڑی بوٹی جمع کرنے کی خاطر گاندربل کے جنگلی علاقے گئی اور جوں ہی خاتون وہاں پرپہنچی تو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ واپسی پر خاتون پیر پھسل جانے کے نتیجے میں شدید طورپر زخمی ہوئی اور بعد ازاں اُس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور خاتون کی لاش تحویل میں لے کر طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ۔













