ADVERTISEMENT
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں 16سالہ لڑکا زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 16سالہ محمد یاسر ولد لال الدین زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی آس پاس رہائش پذیر لوگ جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پت سولہ سالہ لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔
ADVERTISEMENT