Daily Aftab
31 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ریاستی انتظامی کمیٹی جلدکرے گی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ:ڈپٹی کمشنرسرینگر

by Online Desk
09 فروری 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ریاستی انتظامی کمیٹی جلدکرے گی اسکولوں کو دوبار

15سے18سال عمر کے طلبہ کی ٹیکہ کاری ناگزیر
کورونامعاملات کو صفر پر لانے کی ضرورت، کووڈ 19کے مناسب برتاو¿ کی تعمیل لازمی
ڈپٹی کمشنرسری نگر محمد اعجاز اسد نے بدھ کو کہا کہ ریاستی انتظامی کمیٹی جلد ہی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ میں جملہ طلاب اور ان کے والدین سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ 15سے18سال عمر کے بچوں ونوجوانوں کی ٹیکہ کاری ضرور کی جائے تاکہ ہم زیادہ یقین کے ساتھ سکول کھول سکیں۔سری نگر کی ایک لڑکی پر حالیہ تیزاب کے حملے کے بارے میں، ڈپٹی کمشنر سری نگرنے کہا کہ مادہ کی فروخت کو کنٹرول کرنے کی مہم جاری رہے گی، منگل کو غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرنے والے 13 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

ADVERTISEMENT

تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے نامہ نگاروںکوبتایاکہ سبھی زیرتعلیم بچے بچیاں ویکسین لگوائیں تو اسکول دوبارہ کھولنے میں یقیناآسانی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ اسکول کھولنے کاحتمی فیصلہ ریاستی انتظامی کمیٹی لے گی تاہم میری زیرتعلیم تمام طلباءوطالبات اور ان کے والدین سے درخواست ہے کہ15سے18سال عمر کے طلبہ میں ویکسی نیشن ضرور کی جائے تاکہ ہم زیادہ یقین کے ساتھ سکول کھول سکیں۔تاہم ڈپٹی کمشنر سری نگر نے کورونا وائرس کے کیسز کو صفر تک لانے کیلئے کووڈ19کے مناسب رویے کی سختی سے تعمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر اعجاز اسد نے نامہ نگاروںکوبتایاکہ گزشتہ چند دنوں سے، اگر آپ دیکھیں، کوروناکے یومیہ معاملات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کے لئے، میں سری نگر کے لوگوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ کووڈ 19کے مناسب برتاو¿ (CAB) کی مکمل تعمیل کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اُمید تھی کہ روزانہ 4ہزار کیسز ہوں گے اور یہ تمام پیشین گوئیاں سری نگر کے لوگوں نے غلط ثابت کیں۔ڈپٹی کمشنرسری نگر محمد اعجاز اسد نے مزید کہا کہ سری نگرمیں رواں لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ 1700 تھا اور وہاں سے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی اور اب آپ دیکھتے ہیں کہ یومیہ کیسز 100 کے قریب ہیں۔ڈی سی سری نگر نے کہا کہ کووڈ19 پر قابو پانے کےلئے کووڈ 19کے مناسب برتاو¿ کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور اس میں مطمئن ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی تساہل پسندی یاجشن منانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کسی بھی موقع پر، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کیسز اب کم ہو رہے ہیں اور ہم ماسک پہننے کو ختم کر دیں گے۔ ڈپٹی کمشنرسری نگرکاکہناتھاکہ درحقیقت ہمیں کووڈ 19کے مناسب برتاو¿ (CAB) کی سختی سے پیروی کرنی ہوگی کیونکہ صرف سری نگر میں تقریباً6000فعال معاملات ہیں۔ سری نگر کی ایک لڑکی پر حالیہ تیزاب کے حملے کے بارے میں، ڈپٹی کمشنر سری نگرنے کہا کہ مادہ کی فروخت کو کنٹرول کرنے کی مہم جاری رہے گی، منگل کو غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرنے والے 13 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔


Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
سری نگر تیزاب حملہ کیس: تحقیقاتی عمل حتمی مرحلے میں

سری نگر تیزاب حملہ کیس: تحقیقاتی عمل حتمی مرحلے میں

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ریاستی انتظامی کمیٹی جلدکرے گی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ:ڈپٹی کمشنرسرینگر
جموں و کشمیر

ریاستی انتظامی کمیٹی جلدکرے گی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ:ڈپٹی کمشنرسرینگر

09 فروری 2022
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
سری لنکا کے ہسپتالوں کو جان بچانے والی ادویات کی قلت کا سامنا
تازہ ترین خبریں

سری لنکا کے ہسپتالوں میں 160 اہم ادویات کی کمی کا سامنا

29 اکتوبر 2022
پونچھ میں حد متارکہ دھماکہ ،بی ایس ایف اہلکار شدید طورپر زخمی
جموں و کشمیر

پونچھ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 16سالہ لڑکا زخمی

08 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d