سینئرسپرانٹنڈنٹ آف پولیس سری نگرسٹی سری نگر راکیش بلوال کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ایک دوشیزہ پر تیزاب پھینکنے کے حالیہ واقعے کے خلاف آنے والے دنوں میں چارج شیٹ پیش کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مضبوط ترین سیکشنز کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔ایس ایس پی سری نگر کاتیزاب پھینکنے کے واقعے پر پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہنا تھاکہ اس میں تحقیقات زوروں سے جاری ہے،اوریہ کہ اگلے4یا5 دنوں میں چارج شیٹ پیش کیا جائے گا۔افضل گورو کی برسی کے موقع پر سیول لائنز علاقوں میں کاروباری ادارے کھلے رہنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہا کہ اس سے یہ اخذ ہوتا ہے کہ حالات معمول پر آرہے ہیں۔خیال رہے کہ سری نگر کے وانٹہ پورہ حول علاقے میں یکم فروری کی شام ایک24 سالہ دوشیزہ پر تیزاب پھینکا گیا۔مذکورہ دوشیزہ اسوقت تامل ناڈﺅ کے شہر چنائی میں واقع ایک اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔سری نگر پولیس نے واقعے کے بعدمحض ایک رات میں مرکزی ملزم سمیت3 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔