پاور کنٹرولر کشمیر کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق رسیونگ سٹیشن کرمشور ، خانصاحب ، رائتھن، کانیر ، ہانجورہ اور برنوار کے تحت آنے والے علاقوں میں 9مئی کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک بجلی معطل رہے گی۔ اسی طرح ترسیلی لائنوں اور رسوینگ سٹیشنوں میں ضروری مرمت اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے نوپورہ ، اچھہ بل ، سیلو اور بومئی کے رسیونگ سٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں 9مئی اور 13مئی کو صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔ اسی طرح رسوینگ سٹیشن چندوسہ اور ملہ پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں 11مئی کو اور سلام آباد ، بانڈی ، مہرا اور نورکھا کے رسیونگ سٹیشنوں میں 8مئی اور 15مئی کو جبکہ شادی پورہ اور سنگھ پورہ کے رسیونگ سٹیشنوں میں 16مئی کو صبح 9بجے سے دوپہر تین بجے تک بجلی بند رہے گی ۔ پاور کنٹرولر پاور نے بجلی صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضروری مرمت کا کام بخوبی انجام پائے ۔














