متعدد وَفود اور اَفراد نے آج سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں اَپنی شکایات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے اور اِس سلسلے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔بمنہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ایک وفد جو 72 کمیٹیوں کا انضمام ہے مشیر سے ملاقی ہوا اور کئی مسائل گوش گزار کئے۔ ابتداً کوارڈی نیشن کمیٹی نے لیفٹیننٹ گورنر اور مشیر بصیر احمد خان کا شکر یہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے علاقے میں پارک کی ترقی اور لوگوں کے لئے راستے کی سہولیات فراہم کی۔اُنہوں نے کچھ مطالبات بھی اُٹھائے جن میں سروس لین / سب وے کی توسیع اور رہائشی سہ سرکاری کالونی کے لئے پارکنگ کی جگہ شامل ہے جس میں کئی سرکاری دفاتر بھی ہیں ۔ اُنہوں نے ابراہیم کالونی ،سیّد کالونی ( سیکٹر 1،2) ،ابوبکر کالونی کی اندرونی سڑکوں کی میکڈیمائزیشن اورقبرستان سمیت کچھ عوامی سہولیات کامطالبہ کیا ۔حضرت بل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ایک وفد نے کچھ عوامی مسائل گوش گزار کئے اور پبلک ہیلتھ سینٹر کامطالبہ کیا جوکہ سابق ہسپتال میں خصوصی گائنا کولوجی او رپیڈیاٹرک سیکشن کے ساتھ تھا جسے اَب منتقل کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے علاقے کی تمام اندرونی سڑکوں اور گلیوں کی میکڈیمائزیشن کا بھی مطالبہ کیا حالاں کہ اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سڑکوں کا کافی حصہ میکڈیمائزیشن ہوچکا ہے اور بائیں باہر سڑکوں اور لینوں پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔کمیٹی کے اراکین نے علاقے میں خراب پانی کی پائپ لائن کے بارے میں بھی مشیر موصوف کو آگاہ کیا۔














