ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیو کے ذریعہ وہ اپنے روٹین اور پروفیشنل لائف سے متعلق اپڈیٹ دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں انہوں نے اپنے شو کلیکشن کی جھلک مداحوں کو دکھائی ہے۔ پرنیتی چوپڑا کے اتنے بڑے کلیکشن کو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔پرنیتی چوپڑا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 منٹ میں تیار ہوتی ہیں۔ پہلے تصویر میں پرنیتی چوپڑا کو ایک صوفے پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ تصویر کے لئے پوز دے رہی ہیں۔ وہیں، دوسری تصویر میں وہ اپنے لئے شو سلیکٹ کرنے کے پروسیس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے باتھ روب پہنا ہوا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’پانچ منٹ میں تیار، میرا پرامس ہے‘۔














