لاکھوں روپے کی گھریلو اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل
سرینگر/13ستمبر/وسطی کشمیر کے کنگن قصبہ میں منگل کے روز آگ کی بھیانک واردات میں تین رہائشی مکانات جل کرخاک ہوئے ہیں جبکہ ان مکانات میں موجود تمام گھریلو اشیاءبشمول قیمتی سامان تباہ ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل کے یاچاما کنگن علاقے میں منگل کی صبح ایک زبردست آگ لگنے سے تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ آج صبح یچاما میں دو رہائشی مکانوں میں لگی۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے تاہم واقعے میں تین مکانات کو نقصان پہنچا۔اہلکار نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔