ممبئی: کٹرینہ کیف ان دنوں ہر الگ الگ وجوہات سے سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ ایک تو ان کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’سوریہ ونشی‘ دیوالی کے دوسرے دن ریلیز کے لئے تیار ہے اور دوسری طرف وکی کوشل کے ساتھ ان کی شادی کی افواہوں نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔ حالانکہ اب تک کٹرینہ کیف یا وکی شکل کی طرف سے شادی کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں، جسے لے کر دونوں کے مداحوں کے درمیان کافی بیتابی ہے۔ویڈنگ وینیو سے لے کر ان کے ویڈینگ ڈریس تک کو لے کر خبریں چھائی ہوئی ہیں اور اب اسے لے کر ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وکی کوشل سے شادی کے لئے کٹرینہ کیف کام سے بریک لے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کٹرینہ کیف، وکی کوشل سے شادی کرنے کے لئے کام سے ایک ماہ کا بریک لینے والی ہیں۔وہ اس وقت اکشے کمار اور روہت شیٹی کے ساتھ اپنی فلم ‘سوریہ ونشی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ 5 نومبر کو ریلیز ہونے کے بعد فلم کا پرموشن ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد کٹرینہ کیف، سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم ’ٹائیگر-3‘ کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ حالانکہ کہا جا رہا ہے کہ ’ٹائیگر-3‘ کی شوٹنگ 2022 میں ہی شروع ہوگی۔