ملزمان کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں ملوث ہونے کا الزام
سرینگر/یکم مئی/وی او آئی//بارہمولہ میں پولیس نے پاکستان میں مقیم 7مقامی شدت پسندوں کی جائیداد منسلک کرلی ہے جس میں 8کنال اراضی بھی شامل ہے ۔ جن افراد کی جائیدادیں ضبط کرلی گئیں ہیں ان پر ملک دشمن سرگرمیوں اور امن و امن میں رخنہ ڈالنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے سات ایسے افراد کی جائیدادیں منسلک کرلی ہیں جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں ۔ ایک بیان کے مطابق بارہمولہ میں پولیس نے معزز ایڈیشنل سیشن کورٹ بارہمولہ کی طرف سے جاری کردہ اٹیچمنٹ آرڈر حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کی لاکھوں مالیت کی جائیداد (8 کنال، 6 مرلہ اور 2 سرسائی) ضبط کر لی ہے، ملزم سجاد احمد بٹ، ولد غلام محمد ساکن باردان، ارشاداحمد خان ولد عبدالعزیز ساکن پرنگل ، گلہ موچی ولد گاما موچی ساکن لمبر ،محمد اسلم خان ولد شاہ زمان ساکن پرنگل ، محمد بیگ ولد عبدالغنی ساکن اجاڑہ ، خالد میر ولد ایوب میر ساکن پرنگل اور رفیق احمد بکروال ولد شمس الدین ساکن لمبر شامل ہیں پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ وہ وادی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کو بگاڑنے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیںاور ملزمان کے خلاف یہ کارروائی 88 CRPC کے سیکشن کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق کیس FIR نمبر 02/2008 u/s 2/3 EIMCO ایکٹ، 120 B، 121، 124 RPC، 19 UA (P) ایکٹ آف PS بونیار سے ہے۔