تین نکسل خواتین سمیت جھڑپ میں 9نکسل دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سرینگر/یکم مئی/وی او آئی//چھتیس گڑھ میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی میں تین نکسل خواتین سمیت 9نکسل دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس دوران جائے وقوع سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور اور کنکیر کے سرحدی جنگلاتی علاقہ میں سیکوریٹی فورسز کے ساتھ انکاو ¿نٹر میں 9 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر وجئے شرما نے یہ بات بتائی۔ سیکوریٹی فورسس کی جانب سے گزشتہ 15 دن میں نکسلائٹس پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ شرما نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسے ریاست میں مخالف نکسلائٹس کارروائی میں ایک بڑی کامیابی قراردیا۔پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً 6 بجے ابھج مد علاقہ میں جسے نکسلائٹس کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے‘ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم مخالف نکسلائٹس کارروائی میں مصروف تھی۔ اسی دوران ٹیکمیٹا اور کاکور مواضعات کے درمیان جنگل میں بندوقوں کی لڑائی ہوئی۔ یہ کارروائی پیر کی رات شروع کی گئی تھی اور منگل کی صبح ضلع نارائن پور اور کنکیر کے سرحدی علاقہ میں انکاو ¿نٹر ہوا۔ ڈپٹی چیف منسٹر شرما نے یہ بات بتائی جن کے پاس وزارت ِ داخلہ کا بھی قلمدان ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 نکسلائٹس بشمول 3 خواتین کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا اور ان کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ تصادم میں سیکوریٹی عملہ کو کوئی گزند نہیں پہنچا۔ انہوں نے اسے ایک بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے بتایا کہ جائے واقعہ سے ایک اے کے 47 رائفل اور دیگر ہتھیار و گولہ بارود برآمد کئے گئے۔ شرما نے اس کامیابی پر سیکوریٹی عملہ کومبارکباد بھی دی۔ انہوں نے نکسلائٹس سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دے اور قومی اصل دھارا میں شامل ہوجائیں۔ شرما نے کہاکہ چیف منسٹر وشنو دیو سائی اس مسئلہ کا بات چیت کے ذریعہ حل چاہتے ہیں۔ اگر کوئی نکسلائٹ بڑا یا چھوٹا گروپ ویڈیو کال یا ثالث کے ذریعہ بات کرنا چاہتا ہو تو ہم تیار ہیں اور ان کے لئے بہتر بازآبادکاری کا انتظام کریں گے۔ ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی اصل دھارا میں شامل ہوجائیں۔ ہم بستر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں اور اس علاقہ میں ترقی چاہتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مہلوک نکسلائٹس کی شناخت کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی جاریہ سال ریاست کے بستر علاقہ میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ علیحدہ انکاو ¿نٹرس میں اب تک 88 نکسلائٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔بستر علاقہ 7 اضلاع بشمول نارائن پور اور کنکیر پر مشتمل ہے۔ 16 اپریل کو ضلع کنکیر میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ انکاو ¿نٹر میں 29 نکسلائٹس ہلاک ہوئے تھے۔
گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈسروسز کے بھرتی قواعد