حتمی شکل دینے کے لیے قائمہ کمیٹی کی تشکیل نو
سرینگر/یکم مئی/وی او آئی// حکومت نے جموں کشمیر میں مختلف گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ سروسز کے بھرتی قواعد کی جانچ اور حتمی شکل دینے کے لیے قائمہ کمیٹی کی تشکیل نو کو منظوری دی۔وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری سنجیو ورما نے کہا”اس معاملے پر جاری کیے گئے تمام سابقہ احکامات کو ختم کرتے ہوئے، مختلف گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ سروسز کی بھرتی سے متعلق ضوابط کی جانچ پڑتال اور حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کی منظوری دی جاتی ہے“۔7رکنی کمیٹی محکمہ ائے آر آئی و ٹرینگس کے ماتحت کام کریں گی۔ اس کمیٹی میں محکمہ ائے آر آئی و ٹرینگس کے انتظامی سیکریٹری چیئرمین ہونگے جبکہ ائے آر آئی و ٹرینگس محکمہ کے سیکریٹری(ٹیکنیکل)،متعلقہ محکمہ کے نمائندے ،جنہیں انتظامی سیکریٹری نامزد کریں گے،تاہم یہ نمائندے سپیشل سیکریٹری،ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہیں ہونے چاہے ممبران ہونگے۔ دیگر ممبران میں محکمہ عمومی انتظامی کے نمائندے جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہوں،محکمہ خزانہ محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے نمائندے ،جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم ہو ہوں کے علاوہ ائے آر آئی و ٹرینگس کے سپیشل و ایڈیشنل سیکریٹری شامل ہیں۔