سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سونہ مرگ کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں ایک سیاح خاتون کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ اس حادثے میں ایک زخمی ہوا ہے ۔ اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام سونہ مرگ ضلع گاندربل میں بدھ کی شام کو سڑک کے ایک حادثے میں دو سیاح زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون بھی شامل تھیں ۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سیاح کو مردہ قراردیا گیا ۔ جبکہ دوسرے زخمی سیاح ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ اس حادثے کی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع کے فوراً بعد پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ایک کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔