ADVERTISEMENT
ممبئی: پونم پانڈے زندہ ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ لاک اپ فیم ادکارہ و ماڈل نے آخر کار ہفتے کی صبح ایک ویڈیو جاری کی، جس میں وہ اپنی موت خبر کےمتعلق سچ بتاتی نظر آرہی ہیں۔ جمعے سے ہر طرف پونم پانڈے کے انتقال کی بات ہو رہی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی گئی۔ لیکن اب اداکارہ نے خود اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اس ویڈیو میں پونم نے اس سازش کے پیچھے کی حقیقت کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ اب پونم نے سامنے آکر واضح کیا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہے۔ ویڈیو میں، پونم نے دلیل دی کہ ان کی موت کی خبر کا مقصد سروائیکل کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
ADVERTISEMENT