ہیروئن ضبط ،دوسمگلرسلاخوںکے پیچھے
سرینگر / منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ جاری سرحدی کپوارہ میںدوبدنام زمانہ سمگلرگرفتار منشیات کی بڑی مقدار ضبط ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق پولیس کومصدقہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلرمتحرک ہوگئے ہے اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کپوارہ قصبے میں کئی جگہوں پرناکے لگا دیئے او ردو بدنام زمانہ منشیات سمگلروں غلام نبی ملہ ساکنہ میدان پورہ اورانظر احد خان ساکنہ ہائیہامہ کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے براون شوگر برآمد کر نے کادعوی کیا۔ پولیس کے مطابق دو نوں سمگلر براون شوگرفروخ کرنے جارہے تھے او روہ کئی ماہ سے نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلاکرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ایس ایس پی کپوارہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ منشیات کی خرید فروخت کے سلسلے میںزیروٹالرنس کے موقف پرہم قائم ہےںا و رکسی کوبھی منشیات نشیلی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیںدی اورایسی کارروائیوں میں ملوث افراد کوبخشانہیں جائےگا ۔انہوںنے کہامصدقہ اطلاع ملنے کے بعد منشیات کے دو بدنامزمانہ سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ایسے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سمگلر منشیا ت کی خرید فروخت کرنے کی کارروائیاں انجام دے رہے ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کوہدایت کی گئی ہے کہ ایسے افرادکاکافیہ حیات تنگ کیاجائے او رانہیںکسی بھی طرح کی راحت نہ دی جائے ۔