جموںکشمیر کے حالات میں کافی بدلاﺅ آیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر
سال 2023میں سنگبازی کے واقعات میں 100فیصدی کمی آئی
کرفیو، ہڑتال اور بندشوں سے کئی کئی دن دکانیں بند رہتی اور سڑکیں سنسان ہوا کرتی تھیں
آج دن رات کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں ، دکانیں اور ٹریفک رات دیر تک کھلی رہتی ہیں ۔ سنہا
سرینگر/04فروری/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سال 2023میں وادی کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر رہی جس میں سنگبازی کے واقعات میں 100فیصدی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ”دہشت گردی “کے واقعات میں 69فیصدی کمی دیکھنے کو ملی جبکہ شہری ہلاکتوں میں 81فیصدی کمی ہوئی ہے ۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ دفعہ 370کے خاتمہ کے بعدجموں کشمیر ترقی کی نئی بلندیوں کوچھورہاہے اور جہاں بندشوں ، کرفیو اور ہڑتالوں کی وجہ سے دکانیں ہفتے میں کئی کئی دن بند رہتے تھے آج دن رات کاروباری سرگرمیاں جاری ہے اور سب سے بڑی بات جو نوجوان اپنے ہاتھوں میں ہتھیار اور پتھر اُٹھاکر اپنے مستقبل کو خراب کررہے تھے آج ان ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہے جس کے ذریعے وہ اپنے اور قوم کے مستقبل کو سنواررہے ہیں ۔