نئی دہلی: شاہ رخ خان نے ایک ہی سال میں بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں۔ سپر اسٹار کی تینوں فلموں نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے اور توڑے۔ شاہ رخ خان کو سال 2023 کے لئے ‘سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ایئر ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ اپنے طویل بیان میں انہوں نے ماضی کے بارے میں بات کی اور متاثر کن باتیں کہیں۔
شاہ رخ خان نے ’انڈین آف دی ایئر ایوارڈ‘ کے دوران کہا کہ پرسکون رہ کر سخت محنت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں ایسا انسان ہوں جو امیدوں سے بھرے رول کرنا پسند کرتے ہیں ۔ میں مانتا ہوں کہ اچھائی کا پھل اچھا ہی ہوتا ہے ۔ میں خوش مزاج کردار نبھاتا ہوں۔ کچھ سال پہلے میری کچھ فلمیں فلاپ ہوئی تھیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ میرا وقت ختم ہوگیا ہے ۔ کچھ بری اور پریشان کرنے والی چیزیں ہوئیں، جس نے مجھے سکھایا کہ خاموش رہتے ہوئے احترام کے ساتھ کام کرتے رہو۔‘‘