Daily Aftab
26 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جمہوریت کا جشن،آج دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

by Online Desk
24 ستمبر 2024
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آج جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوگی اور اس کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں جیسا کہ پہلے ہی الیکشن کمشن نے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً25.78لاکھ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔چھ اضلاع کے 26اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جاینگے اور الیکشن کمشن نے اعلان کیا ہے کہ ووٹروں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ۔اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج یعنی بروز بدھ ملک بھر سے 15500سے زیادہ مائیگرنٹ پنڈتوں کو ووٹ ڈالنے کا اہل قرار دیا گیا ہے ۔یہاں قیام پذیر پنڈت جو سرینگر ،بڈگام اور گاندربل میں ہیں 15حلقوں میں حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔ریلیف اینڈ باز آباد کاری محکمے کے کمشنر اروند کاروانی نے کہا کہ 15500سے زیادہ کشمیری پنڈت انتخابی عمل کے سلسلے میں آج جموں ،ادھم پور اور دہلی میں قایم 24خصوصی پولنگ سٹیشنوں پر اپنے ووٹ کاسٹ کرینگے ۔جموں میں ایسے 14700ووٹر رجسٹرڈ ہیں جو یہاں کے 19پولنگ سٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔600سے زیادہ کشمیری پنڈت دہلی میں قایم چار پولنگ سٹیشنوں پر جبکہ ادھم پور میں 350سے زیادہ پنڈت اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔سرینگر میں خواتین کے لئے گلابی اور سرخ پولنگ سٹیشن قایم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع الیکشن افسر سرینگر نے خواتین اور معذور پولنگ اہلکاروں کے لئے آخری انتخابی تربیت کا اہتمام کیا تھا جو 23ستمبر کی سہ پہر اختتام کو پہنچا ۔ڈی ای او سرینگر کے ذریعے تعینات ماسٹر ٹرینز نے حصہ لینے والی خواتین اور پی ڈبلیو ڈی ملازمیں کو انتخابات کے دن پول مشینری چلانے کے لئے مہارت ااور علم سے آراستہ کرنے کے لئے مکمل تربیتی اور تجرباتی سیشن پیش کئے ہیں۔آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کے لئے حصہ لینے والے ملازمیں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں ۔جبکہ چیف الیکٹورل افسر بار بار اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ ان انتخابات میں کسی بھی طرح گڑبڑ کرنے کی نہ تو اجازت دی جاے گی جبکہ انتخابات سوفی صد شفاف طریقے پر عمل میں لائے جاینگے ۔جن چھ اضلاع میں ووٹنگ ہورہی ہے ان میں درجنوں تربیتی اور تجربہ کار سیشنز کا انعقادکیا گیا تاکہ انتخابات کے دن پولنگ کے فرایض کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے ہنر مند اور اچھی تربیت یافتہ اور قابل پولنگ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔انتخابی مبصرین نے تقریباً ہر اس ضلع جہاں ووٹ ڈالے جاینگے میں ووٹنگ کے روز سیکورٹی کا بھر پورجائیزہ لیا ۔جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے پولنگ سٹیشنوں پردستیاب رکھی جانے والی سہولیات کا بھی جائیزہ لیا اور کہاکہ اس بار ووٹروں کے لئے ہر وہ سہولت دستیاب رکھی گئی ہے کہ جس سے ووٹروں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی ان چھبیس حلقوں جہاں ووٹنگ ہورہی ہے میں 3502پولنگ سٹیشن قایم کئے گئے ہیں ۔الیکشن کمشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش یہ کی گئی کہ ووٹروں کو ان کے گھروں کے نزدیک ہی پولنگ سٹیشن رکھے جائیں تاکہ ان کوزیادہ دور تک ووٹ ڈالنے کے لئے نہ جانا پڑے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کا دن یکم اکتوبر مقرر کیا گیا ہے اور اس کے بعد 8اکتوبر کو ووٹ شماری ہوگی جس کے بعد قانون ساز اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جاے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسان اس کی  روح ہیں۔   شیو راج سنگھ چوہان

زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسان اس کی  روح ہیں۔   شیو راج سنگھ چوہان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

جمہوریت کا جشن،آج دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

24 ستمبر 2024
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d