Daily Aftab
20 جون ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ)

by Online Desk
05 اپریل 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ڈویثرنل کمشنر وجے کمار بدھوری نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کریں تاکہ لوگ جلد از جلد منزل مقصود پر پہنچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ کنیکٹیوٹی اور اس سے ٹریفک کی روانی کو آسان بنانے اور ٹریفک جامنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے وہ یہ کہ لوگ زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ قابل بھروسہ ہے اور اس میں بہت زیادہ سہولیات ہیں ۔انہوں نے اس بات کا بھی تفصیلی طور پر خلاصہ کیا کہ حکومت دریائی نقل و حمل کو بھی تلاش کررہی ہے اور اسے کس طرح مربوط بنانا ہے اس بارے میں ماہرین صلاح مشورہ کررہے ہیں۔عام لوگوں نے شہر سرینگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے اہتمام سے چلائی جانے والی گاڑیوں یعنی ای بس سروس کا پہلے ہی خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس سے لوگوں کو واقعی بھر پور راحت مل گئی ہے ۔لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی تعداد بڑھائی جاے ۔سب سے مثبت طریقہ اس بس سروس کا یہ ہے کہ یہ گھنٹوں سواریوں کا انتظار نہیں کرتی ہے ۔لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں نہیں ٹھونسا جاتا اوراوور لوڈنگ کی صورت میں صرف اتنی ہی سواریوںکو بٹھایا جاتاہے جتنی ان کو حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی ہے ۔اس طرح شہر سرینگر میں یہ سروس نہایت ہی مقبول بن گئی ہے ۔خاص طور پر درگا ہ لال بازار ،باغ علی مرداں خان ،علمگری بازار حول وغیرہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے لوگوں کو زبردست راحت مل رہی ہے لیکن کبھی کبھار یہ گاڑیاں اچانک غائیب ہوجاتی ہیں جن سے لوگ پریشان ہوتے ہیں ۔یہ بات بھی قابل سراہنا ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت چلنے والی گاڑیاں رات گئے تک چلتی رہتی ہیں خواہ ان میں کوئی سوار ہو یا نہ ہو۔لیکن اب موسم گرما آرہا ہے اور آہستہ آہستہ لوگ اب شام کے بعد ان ہی گاڑیوں کو رخ کرینگے ۔بہت سے دکانداروں جو لال بازار ،بثرھ پورہ ،صورہ ،نوشہر ہ وغیرہ میں رہتے ہیں اور جن کی دکانیں لال چوک اور اس کے گرد و نواح میں ہیں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی گاڑیوں میں سفر کرنا ترک کردیا ہے بلکہ وہ شام کو دکانیں بند کرنے کے بعد ان ہی سرخ رنگ کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں اور آرام سے گھر وں کو پہنچ جاتے ہیں نہ پارکنگ کا ٹینشن اور نہ ٹریفک جامنگ کیونکہ اگر زیادہ سے زیادہ لوگ ان ہی ای بسسز میں سفر کرنا شروع کردیں تو ٹریفک جامنگ کا مسلہ نہیں رہ سکتا ہے کیونکہ سڑکوں پر اس سے نجی گاڑیوں کا استعمال کم ہوگا ظاہر ہے کہ اس سے سڑکوں پر چلنے والوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی چلنے میں آسانی ہوگی۔دہلی اور دوسری میٹرو پالیٹن شہر وں میں جو لوگ سوسائیٹیوں میں رہتے ہیں وہ پول کے ذریعہ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں یعنی آج ایک شخص نے اپنی گاڑی نکالی وہ اپنے چار پانچ ہمسائیوں کو اس میں سوار کرکے ان کے دفتر دکان یا کام کی جگہوں پر چھوڑتا ہے اسی طرح دوسرے دن دوسرا ہمسائیہ اپنی گاڑی نکالتاہے ۔غرض سڑکوں پر ٹریفک جامنگ سے نمٹنے کے لئے لوگ از خود کوششیں کرتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ایسی کوئی روایت نہیں ہے ۔کئی برس قبل حکومت نے دریائی ٹرانسپورٹ چلانے کا بھی فیصلہ کیا تھا وہ منصوبہ بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔اسلئے بڑھتے ہوئے ٹریفک سے نمٹنے کیلئے بھر پور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

سیب کو فصل بیمہ سکیم کے دائیرے میں لایا جاے

(پونچھ میں متاثرین کی باز آباد کاری ،وزیر داخلہ کی یقین دہانی)

(کشمیر میں سیاحت کو فعال بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کا آغاز)

اسی بارے میں

کشمیر کی سیب صنعت کو امسال کتنا فائدہ ملے گا،بیوپاریوں کامحتاط رد عمل
ادارتی

سیب کو فصل بیمہ سکیم کے دائیرے میں لایا جاے

05 جون 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پونچھ میں متاثرین کی باز آباد کاری ،وزیر داخلہ کی یقین دہانی)

31 مئی 2025
روال سال غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کی سیر کی
ادارتی

(کشمیر میں سیاحت کو فعال بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کا آغاز)

28 مئی 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(جرایم پیشہ افراد کے خلاف لوگ بھی ذمہ داریاں نبھائیں)

20 مئی 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

آبی ذخائر کو بچانے کےلئے اقدامات ناگزیر

17 مئی 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(چھوٹے کاروباریوں کی باز آباد کاری )

13 مئی 2025
عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں وادی بھر میں بھی تقاریب کا اہتمام
ادارتی

(خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرکاری سکیمیں)

10 مئی 2025
فروری میں 1 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ٹورازم
ادارتی

(معروف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیر و تفریح)

01 مئی 2025
فضائی آلودگی: دہلی حکومت نے 5 لاکھ گاڑیوں پر لگائی پابندی، قانون کی خلاف ورزی پر 20 ہزار جرمانہ
ادارتی

(NH44پر ٹریفک ریگولیشن اور متاثرین کی باز آباد کاری)

28 اپریل 2025
Next Post
اعضاءکے عطیہ کو عوامی تحریک بنانے پر زور

بھارت 2025 کے آخر تک یوریا کی درآمد بند کرے گا۔ منڈاویہ

اہم خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ)

05 اپریل 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
 بھارت کا 7.6 بلین ڈالر کا رافیل۔ایم معاہدہ لڑاکا طیاروں سے آگے کی اسٹریٹجک پیش رفت
تازہ ترین خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

05 جون 2025
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d