Daily Aftab
17 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

JN.1نئے ویرینٹ سے گھبرانے کی نہیں ،احتیاط برتنے کی ضرورت

by Online Desk
21 دسمبر 2023
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ملک میں کووڈ کی ایک نئی قسم JN.1کے نمودار ہونے کے بعد ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا اور مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ اس نئے ویرینٹ کے بارے میں ابھی سے بچاﺅ اقدامات شروع کریں اور ہسپتالوں کو تیاری کی حالت میں رکھیں جبکہ طبی عملے کو اس نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لئے فوری اقداما ت اٹھانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔دو دنوں کے دوران اس ویرینٹ سے دس افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کل یعنی گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چھ افراد اس ویرینٹ کے شکار ہوکر اس دنیا سے چلے گئے ہیں ۔سب سے زیادہ کیس کیرالہ میں درج کئے گئے جہاں اس بیماری سے نمٹنے کیلئے خصوصی وارڈ قایم کئے گئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 358کیس رجسٹر کئے گئے ہیں جبکہ صرف ریاست کیرالہ میں تین سو سے زیادہ کیس درج ہوئے ہیں ۔سرکاری ذرایع کے مطابق پنجاب میں ایک ،اتر پردیش میں 2مہاراشٹر میں 10کرناٹک میں 13اور گجرات میں 11کیس رجسٹر کئے گئے ہیں ۔یہ سب کے سب کووڈ کیسز ہیں جبکہ اب تک ہندوستان میں کووڈ کے سب ویرینٹ JN.1کے 21کیس درج کئے گئے ہیں۔غرض ملک بھر میں ایک ایسی سانس کی بیماری پھیلنے لگی ہے جس سے اب تک سولہ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔ان کیسز سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکو مت کوئی بھی رسک لینے کے لئے تیار نہیں بلکہ وہ ہر قیمت پر اس ویرینٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو اور ریاستوں کو کیل کانٹے سے لیس کرنے کے عمل میں مصروف ہے ۔نئی دہلی میں کل دوسرے دن بھی مرکزی وزارت صحت کی ایک خصوصی میٹنگ شروع ہوئی ہے جو کئی گھنٹے تک جاری رہی اور جس میں اس ویرینٹ سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا اور اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لوگوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو کیا کچھ کرنا چاہئے اس پر خاص غو رو حوض کیا گیا۔میٹنگ کے بعد میڈیا کو سرکاری ذرایع کی طرف سے بتایا گیا کہ ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا کہ وہ چوکنا رہیں اور ہر ضروری کاروائی کریں ۔وزیر صحت منسکھ منڈوایا نے کہا کہ ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔اس دوران جہاں تک وادی کا تعلق ہے تو اب تک اس نئے ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم چین کی نیند سو جائیں ۔بلکہ ہر وہ اقدام کریں جس سے اس بیماری سے بچا جاسکے ۔ڈاکٹروں سے مشورہ لینا ضروری ہے اور از خود کوئی بھی دوائی کھانے سے احتراز کیا جانا چاہئے تاکہ مناسب طریقے پر ہر بیماری کا مقابلہ کیا جاسکے ۔وادی کے لوگوں میں یہ عادت پائی جاتی ہے کہ وہ بیماریوں سے نمٹنے کے لئے از خود ادویات کا استعمال کرتے ہیں جو ایک انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے ۔کبھی بھی ڈاکٹری مشورے کے بغیر دوائی نہیں کھانی چاہئے اور موجودہ ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے احتیاط لازمی ہے ۔ادھر وادی اور جموں کے ہسپتالوں میں بھی اس بیماری سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاط برتیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 رواں موسم سرما  جموں و کشمیر کیلئے ایک شاندار کامیابی والاہو گا۔ سکریٹری  سیاحت

 رواں موسم سرما  جموں و کشمیر کیلئے ایک شاندار کامیابی والاہو گا۔ سکریٹری  سیاحت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں کشمیر میں 4175نئے مثبت معاملات،5مریض فوت
ادارتی

JN.1نئے ویرینٹ سے گھبرانے کی نہیں ،احتیاط برتنے کی ضرورت

21 دسمبر 2023
لولاب کپوارہ کے میں سڑک حادثہ،55سالہ شہری جاں بحق
تازہ ترین خبریں

سری نگر کے سونہ وار علاقے میں دریائے جہلم میں مزدور غرقآب

01 ستمبر 2022
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d