Daily Aftab
29 نومبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل )

by Online Desk
12 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

خواتین کو بااختیار بنانا نہ صرف ایل جی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے بلکہ مرکزی حکومت بھی بار بار اس عزم کا اظہار کرچکی ہے کہ ملک بھر میں خواتین کو اعلیٰ مقام دلانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجاے گا۔خواتین کو با اختیار بنانے کا نعرہ صرف سرکاری کاغذات تک ہی محدود نہیں رکھا جانا چاہئے بلکہ اسکا عملی طور پر مظاہرہ کیا جانا چاہئے تاکہ واقعی خواتین کو یہ محسوس ہوسکے کہ وہ کسی سے بھی کمتر یا کسی کی دست نگر نہیں بلکہ وہ دنیا میں آکر مردوں کے شانہ بشانہ کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی قوت و ہمت رکھتی ہیں ۔آج کی خواتین ہر میدان میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور یہ ثابت کرتی جارہی ہے کہ جس کسی میدان میں وہ چاہئے گی اپنا ہُنر ،اپنی ہمت اور قابلیت کا بھر پور مظاہرہ کرسکتی ہیں ۔آج بھارت میں نہ جانے کتنی لڑکیاں پایلٹ ہیں اور جہاز چلارہی ہیں ۔خوشی کا مقام یہ ہے کہ ان میں کئی ایک کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔بہت سی لڑکیاں ایرو ناٹکس کا کورس کررہی ہیں ۔زندگی کے مختلف شعبوں میں آج تک جہاں کہیں بھی مردوں کی اجاہ راداری تھی ان شعبوں میں آج خواتین نے عملی طور پر یہ کرکے دکھایا کہ وہ کسی سے کم نہیں اور مردوں کی طرح وہ کوئی بھی کام خوش اسلوبی کے ساتھ نبھا سکتی ہیں ۔ملک کی سربراہ بھی ایک باہمت خاتون ہیں جس نے گزشتہ دنوں کشمیر یونیورسٹی کے بیسویں کنووکیشن پر کامیاب طلبہ اور طالبات کو ڈگریاں پیش کیں۔اس موقعے پر یونیورسٹی کی طرف سے جو اعداد و شمار ظاہر کئے گئے ان کے مطابق مختلف شعبوں کے 21ٹاپرطلبہ میں گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے اور دوسرے ٹاپرز میں 55فی صد لڑکیاں شامل بتائی گئیں جس پر صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے مسرت کا اظہار کرتے ہوے ان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔اس موقعے پر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں لڑکیوں کی کامیابی اور کارنامے ہم سب کے لئے باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے روشن مستقبل کی عکاسی اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔اس طرح لڑکیاں برابر آگے بڑھتی جارہی ہیں ۔لوگوں کو اس سوچ سے باہر آنا چاہئے جس سوچ کی وجہ سے لڑکیوں کو کھل کر ان کے ہُنر اور قابلیت دکھانے کا موقعہ نہیں ملتا ہے ۔لوگوں کو اپنی بچیوں کو ہر اس میدان میں طبع آزمائی کرنے کا موقعہ دینا چاہئے جہاں وہ باعزت طور پر اپنی قابلیت کا لوہا منواسکتی ہے اور جہاں اسے عزت و وقار کے ساتھ روز گار کمانے کا موقعہ مل سکے ۔خواتین جہاں گھروں سے باہر آکر خوش اسلوبی سے کوئی بھی کام کر رہی ہیں دوسری جانب ایسی ہی عورتیں اپنے گھر ،بچوں ،اور دوسرے افراد خانہ کو سنبھا ل سکتی ہیں ۔پڑھی لکھی عورت ہی گھرکو واقعی جنت میں تبدیل کرسکتی ہے اور کر بھی رہی ہیں ۔خواتین کی عزت کرنا ہم سب کا اولین مقصد ہونا چاہئے ۔جس گھر میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے اس کے جذبات کی قدر کی جارہی ہے اس گھر میں لڑائی جھگڑوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتاہے ۔اسلئے ہم سب کو چاہئے کہ خواتین کو ان کا مقام عطاکریں اور انہیں کبھی بھی نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے ۔اس سے نہ صرف گھریلو زندگیاں خوشگوار ہوسکتی ہیں بلکہ اس سے صحت مند سماج بھی پروان چڑھ سکتاہے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

آگ سے بچاﺅ،احتیاط لازمی شرط

(بیماریوں کے حوالے سے لوگ احتیاط برتیں)

(بجلی حاصل کرنے کیلئے پینل کی تشکیل )

اسی بارے میں

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

آگ سے بچاﺅ،احتیاط لازمی شرط

27 نومبر 2023
ملک میں کووڈ19کی صورتحال میں بتدریج بہتری ، اموات کی گھٹ رہی ہیں
ادارتی

(بیماریوں کے حوالے سے لوگ احتیاط برتیں)

24 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(بجلی حاصل کرنے کیلئے پینل کی تشکیل )

23 نومبر 2023
چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سر
ادارتی

(سردیاں اور گہری دھند ،احتیاط برتنے کی ضرورت)

21 نومبر 2023
پاکستان میں بجلی  غل ۔ کئی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے
ادارتی

(وادی میں بجلی بحران شدت اختیار کرنے لگا)

20 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آگ سے بچاﺅ کیلئے ایڈوائیزری پر عمل درآمد ناگزیز)

17 نومبر 2023
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ،سکوٹی سوار جاں بحق
ادارتی

(خط چناب کے خونین راستے)

15 نومبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سرما میں نمونیہ سے بچاﺅ ،احتیاط لازمی)

14 نومبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

ہاوس بوٹوں میں آگ ،متاثرین کی بھر پور باز آباد کاری کی جاے

12 نومبر 2023
Next Post
روس سے یورپ کو ہونے والی گیس کی سپلائی دوبارہ بحال

جموں سرینگر گیس پائپ لائن کا ڈھانچہ تیار کرنے پر غور

اہم خبریں

خاتون مجسٹریٹ کے ساتھ بدسلوکیکیرالہ ہائی کورٹ کے حکم پر 29 وکلا کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ

ضلعی سطح پر بچوں میں بیماری کی رپورٹ تیاری کی جائے گی 

بھارت مینوفیکچرنگ کے شعبے میں لگاتار پیش رفت کررہا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل )

12 اکتوبر 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
شادی کا جھانسہ دیکر عوام کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب
تازہ ترین خبریں

شادی کا جھانسہ دیکر عوام کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب

23 نومبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔