جموں کشمیر کو درپیش مسایل ومشکلات کو امرتسر میں ہونے والے نارتھ زون کونسل کے اجلاس میں اٹھائے جانے کا عندیہ دیتے ہوے سرکاری ذرایع نے بتایا کہ یہ اجلاس جو 26ستمبر کو منعقد ہوگا کی صدارت کے فرایض وزیر داخلہ بذات خود انجام دینگے اور وہ نارتھ زون کونسل سے وابستہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے جملہ مسایل و مشکلات اور دیگر اہم امور کا احاطہ کرنے کے بعد فیصلے صادر کرینگے گذشتہ برس ہوئے نارتھ زون کونسل کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری کا بھی جائیزہ لینگے یعنی اس اجلاس میں یہ دیکھا جاے گا کہ گذشتہ برس نارتھ زون کونسل میں لئے گئے فیصلوں پر کس حد تک عمل درآمد ہوئی ہے ۔26ستمبر کو ہونے والے کونسل اجلاس میں شرکت کے لئے جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا ،چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ اور پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ اس مرکزی علاقے کی نمایندگی کے فرایض انجام دینگے ۔سرکاری ذرایع کا کہنا ہے کہ نارتھ زون کونسل کے اجلاس میں ملک کی جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مسایل و مشکلات وغیرہ کا احاطہ کیا جاے گا ان میں راجستھان ،پنجاب ،ہریانہ ،ہماچل کے علاوہ جموں کشمیر اور لداخ بھی شامل ہیں ۔چونکہ وزیر داخلہ امیت شاہ کونسل میٹنگ کی صدارت کرینگے اسلئے اُمید کی جاتی ہے کہ وہ جو بھی فیصلے لینگے ان پر عمل درآمد میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جاے گی ۔جموں کشمیر میں لوگوں کو بے شمار مسلئے مسایل درپیش ہیں ۔مشکلات بھی ہیں لیکن سب سے بڑا مسلہ بیروزگاری کا ہے ۔اسلئے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کو یہ مسلہ ضرور کونسل کے اجلاس میں اٹھانا چاہئے تاکہ مسلئے کا کوئی نہ کوئی حل نکالا جاسکے ۔اس کے بعد تعمیر و ترقی کا مسلہ ہے اور پھر منشیات کے پھیلاﺅ پر قابو پانے کے لئے کس طرح کے اقدامات لازمی ہیں اس بارے میں بھی کوئی حل نکالا جانا چاہئے تاکہ منشیات کے پھیلاﺅ اور اس کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں کی جاسکیں۔اگرچہ پولیس اور ایڈمنسٹریشن پہلے سے ہی اس بارے میں سرگرم عمل ہیں لیکن پھر بھی کوشش یہ کی جانی چاہئے کہ منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف سخت سزائیں ہونی چاہئے تاکہ دوسرے لوگ عبرت حاصل کرسکیں اور کوئی بھی شخص ،گروہ یا ادارہ جو منشیات کے پھیلاﺅ میں کسی بھی طرح ملوث ہو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی جرات نہ کرسکے ۔نارتھ زون کونسل کا اجلاس اسوقت ہورہا ہے جب جموں کشمیر میں منشیات کے استعمال نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔جموں کشمیر میں کتنے نوجوان اس لت میں مبتلا ہیں اس بارے میں مختلف اعداد وشمار پیش کئے جارہے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لڑکیاں بھی اب اس لت کی شکار ہوچکی ہیں ۔ان کو صرف مناسب کونسلنگ سے نشے کہ لت سے چھڑایا جاسکتاہے ۔اس کے علاوہ نارتھ زون کونسل کے اجلاس میں جموں کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور سرحدوں پر موجودہ حالات کا بھی احاطہ کرنے کے بعد اہم فیصلے لئے جاسکتے ہیں۔ غرض نارتھ زون کونسل ایک ایسا ادارہ ہے جس میں لئے جانے والے فیصلے کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔لوگوں کو امید ہے کہ اب کی بار کونسل کے اجلاس میں جموں کشمیر کے حوالے سے جو بھی فیصلے لئے جاینگے ان کے مثبت نتایج برآمد ہونگے جن سے کشمیری عوام کو بھر پورہ فایدہ مل سکتاہے ۔










