سرینگر/
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے جنگجوﺅں کی دو کمین گاہوں کا پتہ لگا کر وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگجوﺅں کے ماڈیولز کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور اس 5ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس کو اُس وقت ایک بہت بڑی کامیابی ملی جب فوج ، فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پانچ ہائبرڈ جنگجوﺅں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بناءپر فوج کی 1RR، 9آر آر ، سی آر پی ایف کی 18بٹالین اور 46بٹالین کے علاوہ پولیس کے خصوصی دستے نے کارروائیوں کے دوران 2جنگجو ماڈیلز کا پردہ فاش کرتے ہوئے 5ہائبرڈ جنگجوﺅں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے 2پستول، 3ہتھ گولے ، 1یو بی جی ایل ، پستول میگزین 2عدد ، پستول کے 12راﺅنڈ کے علاوہ AK47کے 21راونڈ برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار شدہ گان کی شناخت عادل حسین وانی، ساکن پونیوہ ، سہیل احمد ڈار ساکن بگام ، اعتماد احمد لون ، ساکن ہاورا ، سبزار احمد خار ساکن گھاٹ رڈونی پائین کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں 167/2023کے تحت آف آئی آر درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔