پی ایچ ای شہر ودےہات میں معائنہ کرکے پائپیں اور موٹر ضبط کررہے ہےں
سرینگر/شہروگام میںگا ڑیاں دھونے،باغیچوں کی سیرابی اور سڑکوں کو پانی دینے کی متواتر شکایتوں کے ازالہ کیلئے محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چھیڑ دی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت محکمہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں معائنہ کرکے پانی ضائع کرنے والوں سے پائپیں اور موٹر ضبط کےے جارہے ہیں۔محکمہ پی ایچ ای کی اس کاروائی سے جہاں ایک طرف عوام میں اطمینان کی لہر ہے وہیں یہ تقاضا بھی کیا جارہا ہے کہ ابھی پینے کے پانی کی سہولیات میں بہتری کرنے کیلئے مزید کئی اقدامات کی گنجائش ہے۔ محکمہ پی ایچ ای کا کہنا تھا کہ چونکہ محکمہ کو شہر کے مضافاتی علاقوں سے متواتر شکایتیں موصول ہورہی تھی کہ ان علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی طرف سے پانی کی وافر مقدار شہر میں سپلائی کی جارہی ہے تاہم عوام کی شکایتوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ پانی کی بڑی مقدار ضائع ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی کاروائی میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پورے شہر سرینگر کیلئے معائنہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو علاقوں میں جاکر پانی کا غلط استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے پانی کھینچنے والے موٹر اور پائپیں ضبط کریں گی۔ ان کے مطابق اگر چہ جگہ جگہ ان ٹیموں کو ملوثین کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم من جملہ طور پر عوام ان اقدامات سے کافی خوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ پینے کے پانی کا غفلت شعاری سے استعمال کرتے ہیں اور بات کی کوئی پروانہ نہیں کی جاتی کہ کہیںکسی اور کو پیاس بجھانے کیلئے اس پانی کی اشد ضرورت درپیش ہوسکتی ہیں۔ ان کے مطابق عام طور پر جن جگہوں پر انہیں کاروئی کرنی پڑی وہاں لوگ پینے کے پانی کا ستعمال گاڑیاں دھونے،باغیچوں کی سیرابی اور سڑکوں کو پانی دینے کیلئے کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ محکمہ کی طرف سے یہ کئی نئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے بلکہ اس کے تحت وقتاً فوقتاً کارروائی ہوتی رہتی ہے تاہم گرمی کی شدت کی وجہ سے عوام میں پانی کی لوت کو لیکر پے چینی پائی جاتی تھی جس کے تحت چیف انجینئر پی ایچ ای کی طرف سے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے اس کاروائی میں سرعت لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔