ممبئی / مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس نے بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے کا ہفتہ کو راج بھون، ممبئی میں ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے کے دوران استقبال کیا۔ راج بھون کی طرف سے جاریایک سرکاری ریلیز کے مطابق تقریب میں بھوٹان کے وزیر اعظم کے اہلیہ اوم تاشی ڈوما اور ایک اعلیٰ سطحی وزارتی بھوٹانی وفد بھی موجود تھا۔ گورنر نے بعد میں بھوٹان کے وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں راج بھون، ممبئی کے بینکوئٹ ہال میں ایک سرکاری ضیافت کا اہتمام کی۔ ریلیز میں مزید کہا گیا کہ فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن نیول کمانڈ وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ، مہاراشٹر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل رشمی شکلا، ممبئی پولیس کے کمشنر وویک پھانسالکر اور مدعو افراد بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے جمعرات کو، وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں بھوٹان کے وزیر اعظم داشو شیرنگ توبگے سے ملاقات کی اور ہندوستان بھوٹان تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے ہندوستان بھوٹان توانائی کی موجودہ شراکت کو غیر ہائیڈرو قابل تجدید ذرائع جیسے شمسی اور ہوا تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔