دارجلنگ( آسام)/ یڈمرل آر ایل پریرا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم (1923-1993) کی صد سالہ تقریبات کے تسلسل میں، ہندوستانی بحریہ اور سینٹ جوزف اسکول (نارتھ پوائنٹ)، دارجلنگ نے 15 مارچ 24 کو اسکول کے کیمپس میں مشترکہ طور پر یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا۔ ایڈمرل پریرا جنہیں ‘رونی پی’ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو 1979 میں بحریہ کے 9ویں چیف آف دی نیول اسٹاف بنے تھے، 1932-37 کے درمیان اسکول کےسابق طالب علم تھے۔ اسکول نے فٹ بال ٹورنامنٹ اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کرکے ایڈمرل کی یاد منائی۔ اس موقع پر اسکول میں تہوار منایا گیا اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے افسران کی ایک ٹیم نے تقریبات میں شرکت کی۔ کماڈو ر گربیر سنگھ نے 800 سے زیادہ طلباء کے اجتماع کو ہندوستان کی سمندری تاریخ اور بحریہ میں کیریئر کے دلچسپ مواقع کا ایک جائزہ فراہم کیا۔ دورہ کرنے والے افسران نے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ہندوستانی بحریہ میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر ہندوستانی بحریہ نے اسکول کو ڈھائی لاکھ روپے کا چیک پیش کرتے ہوئے ایڈمرل کی یاد میں ’’رولنگ اسپورٹس ٹرافی‘‘ اور اسکالرشپ بھی قائم کیا۔ دورے پر آئے افسران اور فیکلٹی نے ایڈمرل آر ایل پریرا کی یاد میں ایک درخت بھی لگایا۔ اسکول کے پرنسپل اور ریکٹر فادر اسٹینلے ورگیز نے آنے والے نیول افسران کو مبارکباد دی۔