Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(موسم گرما میں لگنے والی بیماریاں اور ان سے بچاﺅ)

by Online Desk
11 اگست 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

موسم بتدریج گرم ہوتا جارہا ہے اور جس قدر گرمی بڑھتی جارہی ہے اسی حساب سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔اس موسم میں مختلف نوعیت کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں اسلئے لوگوں کو ہر صورت میں احتیاط برتنے کی صلاح دی جارہی ہے طبی ماہرین یعنی ڈاکٹر صاحبان بار بار لوگوں کو تلقین کررہے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں ایسی غذائیں استعمال نہ کریں جن میں چکنائی ہو یا جو زود ہضم نہ ہوں بلکہ ایسی غذاﺅں کا انتخاب کیا جاے جو صاف ستھرے طریقے پر گھروں میں پکائی ہوئی ہوں اور جس قدر ہوسکے جنک فوڈ سے اجتناب کیا جاے ۔سرکردہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وقت یعنی گرما کے موسم میں جتنی بھی بیماریاں پھیل جاتی ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ ناصاف پانی کا استعمال ہوتا ہے ۔یعنی جو پانی ہم نلوں سے حاصل کرتے ہیں بہت سے علاقوں میں لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اس پانی سے ان کو دست اور قے کی بیماریاں لگی ہیں اور خاص طور پر بچے اس کا شکار بن جاتے ہیں ۔حال ہی میں کولگام کے ایک گاﺅں میں لوگوں نے شکایت کی کہ اس علاقے میں جس واٹر ٹنکی سے گاﺅں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے اس کی بقول ان کے عرصہ دراز سے صفائی نہیں کی جارہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے جب اوپر سے ٹنکی کے اندر جھانکا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ٹنکی کی تہہ پر کافی کائی جم گئی ہے ۔چنانچہ یہی پانی گاﺅں والوں کو فراہم کرنے سے لوگ اور خاص طور پر بچے قے اور دست کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اس پر لوگوں نے احتجاج کیا لیکن محکمہ واٹر ورکس جسے اب جل شکتی کا نام دیا گیا ہے نے لوگوں کے اس الزام کو سرے سے مسترد کرتے ہوے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ٹنکی کی بقول ان کے باقاعدگی سے صفائی کی جاتی ہے اور اس کے بعد ہی لوگوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے بہر حال کو ن سچ اور کون جھوٹ بول رہا ہے اس سے قطع نظر گرمیوں میں زیادہ بیماریاں نا صاف پانی پینے سے ہی ہوتی ہیں اسلئے محکمے کو اس بات کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے کہ جو پانی عام صارفین کو فراہم کیا جاتا ہے وہ بالکل صاف اور قابل استعمال ہونا چاہئے ۔بعض شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ شہر و گام آج کل جو مشروبات اور آیس کریم فروخت کی جاتی ہے اس کے معیار اور معیاد کی کوئی چکنگ نہیں کی جاتی ہے نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ لوگ خاص طور پر بچے پیٹ درد اور دوسری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔آج کل گرمی کی وجہ سے آیس کریم اور ٹھنڈے مشروبات کی طرف لوگوں کا میلان بڑھتا جارہا ہے ۔لیکن بازاروں میں بہت سے ایسے دکاندار اور ٹھیلے والے ہیں جو غیر معیاری مشروبات اور آیس کریم فروخت کرکے بچوں کو لگنے والی بیماریاں پھیلانے کا سبب بن جاتے ہیں۔چونکہ سرکاری طور پر ان کی نہ تو کوئی چکنگ کی جاتی ہے اور نہ ہی ان کو معیادکے بارے میں پوچھا جاتا ہے اسلئے یہ لوگ کھلے عام اپنی من مانیوں کا مظاہرہ کرکے غیر معیاری مشروبات اور آیس کریم فروخت کرکے بچوں کی صحت کا ستیانا س کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ ایسے دکانداروں اور تاجروں وغیرہ کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

اسی بارے میں

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)
ادارتی

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

20 ستمبر 2023
پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی
بین اقوامی

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

نہ بجلی نہ پانی ،چاروں طرف ہا ہا کار

15 ستمبر 2023
امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف
ادارتی

(امریکی سیب پر درآمدی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ حیران کن)

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عام شہری متاثر

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے کی شروعات)

11 ستمبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جی 20سربراہی اجلاس اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات)

10 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(بچہ مزدوری کا رحجان تشویشناک حد تک بڑھنے لگاہے )

08 ستمبر 2023
Next Post
جموں وکشمیر کے ہر گاﺅں کوجلد از جلد او ڈی ایف +بنایا جائے۔ چیف سکریٹری

 سوچھ بھارت مشن کے تحت گاؤں کو ماڈل زمرہ قرار دینے سے پہلے  کوالٹی چیک کو یقینی بنایا جائے۔  چیف سکریٹری

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(موسم گرما میں لگنے والی بیماریاں اور ان سے بچاﺅ)

11 اگست 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔