Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(اہم سیاحتی مقامات بنیادی سہولیات سے محروم)

by Online Desk
19 جون 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گذشتہ دہائی کے دوران وادی کے سیاحتی نقشے پر مزید دو اہم مقامات شامل ہوئے ہیں جو اپنی خوبصورتی ،منفرد آب و ہوا ،سرسبز مرغزاروں چراگاہوںاور فلک بوس پہاڑیوں کے باعث اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ یہ دونوں مقامات پر سیاحتی نقطہ نگاہ سے ہر دلعزیز بن گئے ہیں اور یہاں سیاحوں اور مقامی سیلانیوں کی کافی بھیڑ لگی رہتی ہے ۔یہ دونوں مقامات یوسمرگ اور دودھ پتھری ہیں جو اب کافی مشہور ہوگئے ہیں لیکن ان دونوں مقامات کے بارے میں لوگوں کی طرف سے کچھ خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں اور کئی خامیوں اور کمیوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کی طرف متعلقہ حکام کو فوری طور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔آج کل بڑی تعداد مین سیاح ان دونوں مقامات کی سیر کرنے جاتے ہین لیکن ان میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔یوسمرگ کے بارے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سب سے بنیادی اور اہم ضرورت بیت الخلاوں کی ہے جو یوسمرگ میں کہیں نظر نہیں آتے ہیں ۔اس بارے میں ایک مقامی روزنامے نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ یوسمرگ میں آنے والے سیاح اور مقامی سیلانی اس حوالے سے زبردست پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں پبلک اہمیت کی کوئی ایسی جگہ نہیں ہوگی جہاں بیت الخلا نہ ہو ۔اس بارے میں متعلقہ محکمے اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔اسی طرح آج کے اس دور میں جہاں مواصلاتی نظام کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے یوسمرگ ایک ایسا سیاحتی مقام ہے جہا ں کسی بھی کمپنی نے مواصلاتی ٹاور قایم کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ہے ۔ان لوگوں نے مقامی لیڈروں کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بھی اس سلسلے میں کوئی کوشش اب تک نہیں کی اور صرف دوسرے ایسے مسایل ابھارے جن کا سیاحتی صنعت سے کوئی واسطہ نہیں تھا ۔انہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی بھی سیاح زیادہ دیر تک ٹھہرنا پسند نہیں کرتا ہے کیونکہ یہاں ان کو کوئی بھی بنیادی سہولت دستیاب نہیں ۔ان مقامی لوگوں نے ضلع ایڈمنسڑیشن سے اپیل کی کہ وہ اس بارے میں فوری کاروائی کرتے ہوے سیاحوں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔ادھردودھ پتھری دوسری گلمرگ بن سکتی ہے بشرطیکہ کہ اسے کمرشیل بنیادوں پر گلمرگ کی طرح ڈیولپ نہ کیا جاے ۔دودھ پتھری کو قدرت نے کافی حُسن عطا کیا ہے اور جب وہاں جاکر اِدھر اُدھر نظریں دوڑائی جاتی ہیں تو قدرت کی عظمت صاف نظر آتی ہے لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وہاں گلمرگ کی طرح کثرت سے ہوٹل اور دکانیں اور دیگر تعمیرات کا سلسلہ شروع کیا جاے گا تو دودھ پتھری کاحُسن ماند پڑ جاے گا۔اسلئے دودھ پتھری کو اسی طرح رہنے دیا جاے جس طرح یہ اس وقت ہے ۔صرف اتنا کیا جاسکتا ہے کہ اس میں سیاحوں کے لئے تمام بنیادی سہولیات دستیاب رکھی جائیں۔دودھ پتھری اپنا ایک خاص مقامی رکھتی ہے ۔سیاحتی مقامات پر محدود تعمیراتی سرگرمیوں سے اس کا حسن بڑھتا نہیں بلکہ گھٹتا ہے اسلئے دودھ پتھری کا حسن برقرار رکھنے کے لئے اسے دوسری گلمرگ بنانے کی کوششوں سے احتراز کیا جاناچاہئے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

اسی بارے میں

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)
ادارتی

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

20 ستمبر 2023
پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی
بین اقوامی

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

نہ بجلی نہ پانی ،چاروں طرف ہا ہا کار

15 ستمبر 2023
امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف
ادارتی

(امریکی سیب پر درآمدی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ حیران کن)

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عام شہری متاثر

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے کی شروعات)

11 ستمبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جی 20سربراہی اجلاس اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات)

10 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(بچہ مزدوری کا رحجان تشویشناک حد تک بڑھنے لگاہے )

08 ستمبر 2023
Next Post
لداخ میں زندگی کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پی ایم مود ی

 ہند۔ امریکہ مشترکہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ایک ساتھ مضبوط کھڑے ہیں۔ مودی

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(اہم سیاحتی مقامات بنیادی سہولیات سے محروم)

19 جون 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے
تازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر بینک نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کو ڈیویڈنڈ چیک پیش کئے

15 ستمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔