وادی میں موسم گرماءشروع ہونے کے باوجود بھی سردی کا زور برابر برقرار ہے ۔ مئی کا مہینہ اب شروع ہونے والا ہے لیکن اس کے باوجود بھی لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ سردی کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر بارش اور برفباری کا بھی مشاہدہ ہورہا ہے اور گزشتہ کئی دنوں میں دیکھا گیا کہ کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوتی رہیں جس کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ دن کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ دوسری جانب سرد موسم کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان ہورہا ہے کیوں کہ اس موسم میں کئی طرح کی سبزیوں کی کاشتکاری ہوتی ہے تاہم موسم بدستور سرد رہنے کی وجہ سے یہ سبزیاں بھی دھر سے اُگ رہی ہیں۔ دوسری طرف میوہ فصلوں کو بھی نقصان ہورہا ہے ۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ اگر موسم بہتر رہتا ہے اور گرمی بڑھتی ہے تو فصل بھی جلد پک کے تیار ہوجاتے ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر وادی میں کاشتکاری کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ وادی میں موسم سرماءقریب آٹھ ماہ تک رہتا ہے جبکہ موسم گرماءصرف چار مہینوں تک ہی رہتا ہے جس میں ماہ مئی ، جون ، جولائی اور اگست تک گرمی رہتی ہے لیکن امسال اب مئی مہینہ بھی قریب ہے لیکن موسم بدستور خراب ہے ۔ ہفتہ کے روز اگرچہ صبح سے ہی موسم بہتر رہا اور مطلع صاف رہا اور کچھ وقت تک دھوپ بھی دکھائی دی لیکن درجہ حرارت میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔
َََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََ











