Daily Aftab
8 فروری ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

by Online Desk
17 جنوری 2023
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے کارپوریشن کی طرف سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس کی وضاحت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ سرینگر کے ٹینگہ پورہ علاقے میں قایم کتوں کی نسبندی کے فیسلٹی سنٹر پر لگ بھگ اسی فی صد کام مکمل ہوچکاہے جبکہ بقول ان کے باقی کام بھی جاری ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کارپوریشن شہر میں آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت محنت کررہی ہے اور ان ضمن میں بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے نس بندی فیسلٹیز میں مزید گنجایش پیدا کی جارہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی شہر میں کوڑے دان ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ ان کے اردگرد کتے جمع ہوجاتے ہیں اور کوشش یہ کی جارہی ہے کہ ہر گھر کو کوڑے دان فراہم کئے جائیں تاکہ کتے ایک جگہ جمع نہ ہوسکیں۔میونسپل کارپوریشن کے کمشنر صاحب کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ کتوں نے پورے شہر میں اس قدر ہڑبونگ مچائی ہوئی ہے کہ صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہورہا ہے ۔خاص طور پر بچوں ،بزر گوں اور خواتین کے لئے ان کتوں نے گھروں سے باہر نکلنا محال بنادیا ہے ۔پانچ چھ برس قبل سرینگر میونسپل کارپوریشن نے برزہامہ میں اسی طرح کا ایک نسبندی سنٹر کھولا تھا جس طرح کا ٹینگہ پورہ میں کھولنے کی بات کی جارہی ہے دو تین ہفتوں تک کتوں کو لا لا کر ان کی نسبندی کی جاتی رہی اور بس اس کے بعد یہ سلسلہ ہی ختم کردیا گیا ۔جس کسی کتے کی نسبندی کی گئی اس پر سرخ رنگ پھینکا گیا لیکن آہستہ آہستہ یہ سلسلہ ختم ہوگیا پھر دو چار برس قبل اس وقت کے میونسپل کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ ٹینگہ پورہ میں نسبندی کا سنٹر بن کر تیار ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ بس تھوڑا سا کام باقی رہ گیا ہے وہ بھی دو تین ماہ میں ختم ہوجاے گا لیکن آج چار پانچ برس ہوگئے لیکن ابھی تک وہ دو تین ماہ کا عرصہ ختم نہیں ہوا ہے ۔عام لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹینگہ پورہ میں کتوں کی نسبندی سے متعلق سنٹر بن رہا ہے یا فائیو سٹار ہوٹل جس پر سالہاسال سے کام چل رہا ہے اور وہ ختم ہونے کا نا م ہی نہیں لے رہا ہے ۔پوچھا جاسکتا ہے کہ اگر ٹینگہ پورہ کا سنٹر ابھی تک تیار نہیں ہوا اور برزہامہ میں جو سنٹر پہلے سے ہی بناہوا تھا اس کا کیا ہوا؟شہر میں جگہ جگہ کتوں کی فوج جمع ہوجاتی ہے ۔لال بازار حضرتبل روٹ پر جی ڈی گوینگا سکول کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہوتے ہیں شام چار بجے کے بعد اور صبح دس بجے سے پہلے وہاں سے جانا گویا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ وہاں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کے ڈھیر لگے رہتے ہیں جن پر درجنوں نہیں سینکڑوں کتے موجود رہتے ہین اور جو کوئی وہاں سے چلتا ہے یہ آوارہ کتے اس پر حملہ کرتے ہیں اسلئے وہاں سے لوگوں نے چلنا ہی بند کردیا ہے صرف گاڑیوں میں ہی لوگ چلتے ہیں۔یہی صورتحال شہر بھر کی ہے اب کمشنر صاحب کہتے ہیں کہ ابھی بھی ٹینگہ پورہ نسبندی سنٹر پر کام پورا نہیں ہوا ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ جیسا کہ لوگ کہہ رہے ہیں آیندہ دس بارہ برسوں میں بھی اس سنٹر پر کام پورا نہیں ہوگا۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

(عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے راہ ہموار)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

09 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

08 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے راہ ہموار)

05 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹوں کی تنصیب وقت کی ضرورت)

04 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرکاری افسروں اور ملازمین کی بر طرفی کس قدر حق بجانب؟

03 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سردیوں میں لگنے والی بیماریاں اور ان کا موثر علاج

01 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں سخت ٹھنڈ اور محکمہ صحت کی تازہ ایڈوائیزری )

29 دسمبر 2022
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
Next Post
یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں کشمیر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں کشمیر میں سیکورٹی کے کڑے بندوبست

اہم خبریں

ڈاکٹر درخشاں نے  جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چھٹے انتظامی اجلاس کی صدارت کی

زرعی اور باغبانی شعبوں کیلئے معیاری تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

جموں و کشمیر اور لداخ کی9 مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملے گا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

17 جنوری 2023
افغانستان میں زلزلہ، ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں

ترکی اور  شام میں  زبردست زلزلہ
 ترکی میں 76اور  شام میں 42 افراد ہلاک سیکڑوں افراد زخمی

06 فروری 2023
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا- ایل جی منوج سنہا

04 فروری 2023
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔