Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سرکاری افسروں اور ملازمین کی بر طرفی کس قدر حق بجانب؟

by Online Desk
03 جنوری 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

حکومت کی طرف سے انتظامیہ کو کورپٹ افسروں اور ملازمین سے پاک کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کاجہاں ہر مکتب فکر کی طرف سے خیر مقدم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف یہ سوال بھی ذہنوں میں ابھر رہا ہے کہ ایسے ملازمین یا افسروں کے خلاف کیوں کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے جو نکمے کام چور تو ہیں ہی لیکن جن کا طرز عمل اور طریقہ کار سائیلوں کے ساتھ کسی بھی طور اچھا اور مشفقانہ نہیں ہوتاہے ۔ایسے افسروں اور ملازمین کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ عوامی حلقوں کی طرف سے بار بار کیا جاتا رہا ہے اور اب بھی لوگ چاہتے ہیں کہ صرف کورپٹ ملازمین ہی سماج کے ناسور نہیں بلکہ نکمے ،کام چور ،اور لوگوں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کرنے کے بجاے ان کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے بھی ناسور ہیں جنکے خلاففوری کاروائی کی ضرورت ہے ۔ابھی حال ہی میںبعض خبر رساں ایجنسیوں نے سرکاری ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ان سرکاری افسروں اور ملازمین کو برطرف کیا جاے گا جو نکمے ،کام چور اور غفلت شعار ہوں اور جن کی وجہ سے کوئی بھی کام وقت پر انجام نہیں دیا جارہا ہو۔اگر ایسا قدم اٹھایا جاے گا تو اس سے بہتر طریقہ سرکاری کام کاج جلدی جلدی پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے لیکن ان افسروں اور ملازمین کے خلاف کیوں کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے جو اپنے طرز عمل سے حکومت کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔یعنی وہ سائیلوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش نہیں آتے ہیں اور اگر کوئی سایل ان سے منت سماجت کرتا ہے تو اس کی بے عزتی کرنے میں وہ پیش پیش رہتے ہیں ۔خاص طور پر بنکوں میں کام کرنے والی بعض خواتین ملازمین کے بارے میں اسی طرح کی شکایات موصول ہورہی ہیں ان کا طرز عمل بنک گاہکوں کے ساتھ اطمینان بخش نہیں ہوتا ہے ۔ایسا بھی نہیں کہ سب کی سب خواتین ملازمین کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوتا ہے لیکن اگر ایک ملازمہ کسی بنک گاہک کے ساتھ اچھی طرح سے پیش نہیں آتی ہیں اور اسکی شکایت کا ازالہ یا اس کا کام نہیں کرے گی تو سارے ملازمین کی بدنامی ہوتی ہے ۔اسی طرح دوسرے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور افسروں میں سے بعض کے بارے میں اسی طرح کی شکایتیں موصول ہوتی ہیں ایسے ہی ملازمین اور افسروں کو فوری طور چلتا کیا جانا چاہئے ۔یہ ایک عام کہاوت ہے کہ وقت پر انصاف نہ ملنا بے انصافی کے مترادف ہے اسی طرح اگر وقت پر سائیلوں کے کام نہیں ہونگے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ۔اسلئے حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ صرف کورپٹ افسر یا ملازم ہی سماج کے ناسور نہیں بلکہ نکمے کام چور اور غفلت شعاری کے مرتکب افسر اور ملازم بھی سماج کے ناسور ہیں اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیاجانا چاہئے ۔سرکاری انتظامیہ کو پاک و صاف کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے جو بھی اقدامات اٹھاے جاینگے لوگ ان کا قدم قدم پر خیر مقدم کرتے ہوے اس معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون بھی کرینگے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
راج ناتھ سنگھ نے رامبن میں بیلی سسپنشن برج کا عملی طور پر افتتاح کیا

راج ناتھ سنگھ نے رامبن میں بیلی سسپنشن برج کا عملی طور پر افتتاح کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرکاری افسروں اور ملازمین کی بر طرفی کس قدر حق بجانب؟

03 جنوری 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر

ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

17 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d