Daily Aftab
30 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(چیف سیکریٹری کی باہر کے لوگوں کو کشمیر کی سیر کرنے کی دعوت)

by Online Desk
24 نومبر 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ بین الاقوامی میلے میں یوم جموں کشمیر کی تقریب کا افتتاح چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے کیا ۔اس موقعے پر دوسری باتوں کے علاوہ انہوں نے میلے سے لطف اندوز ہونے والے لوگوں جن کی اچھی خاصی تعداد نے جموں کشمیر کے پویلین میں خاصی دلچسپی دکھائی سے اپیل کی کہ وہ وادی کشمیر کی سیر کو ضرور آئیں اور یہاں کے حسین نظاروں ،خوبصورت چراگاہوں ،باغوں ،آسمان سے باتیں کرنے والی برف پوش چوٹیوں ،لہلاتے کھیتوں ،جھرنوں اور آبشاروں کے علاوہ ندی نالوں اور خاص طور پر جھیل ڈل کے بلورین پانیوں ،مغل باغات ،تیرتے گارڈنز ،ہاوس بوٹوں اور دوسرے اسی نوعیت کے نظاروں سے لظف اندوز ہوجائیں۔ کیونکہ یہ دنیا میں ہی جنت کا نظارہ پیش کرتا ہے ۔چیف سیکریٹری نے نمایش میں لگاے گئے کشمیری سٹالوں کا دورہ کیا سٹال لگانے والوں سے باتیں کیں اور انہیں چند مفید مشورے بھی دئے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئی دہلی کے پرگتی میدان مین ہر سال اس طرح کی نمایشوں کا اہتمام کیاجاتا ہے ۔اس نمایش میں جہاں کشمیری سٹال نمایش دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں وہیں دوسری اور اب کچھ برسوں سے کشمیری وازہ وان کا سٹال بھی لگایا جارہا ہے اور اس وازہ وان کا لطف اٹھانے کے لئے نہ صرف لوگ وہیں پر واز وان تناول کرتے ہیں بلکہ آرڈر پر گھر بھی لے جاکر دوست احباب کو کھلاتے ہیں ۔نمایش کے مشاہدین ہر سال کشمیری سٹالوں پر رکھی گئیں کشمیری مصنوعات خاص طور پر شالوں ،پیپر ماشی اور دوسری مصنوعات میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن اس موقعے پر کوئی ان کو کشمیر کی خوبصورتی یہاں کے حسن اور یہاں کے لوگوں کے بارے میں نہیں بتاتا تھالیکن اب کی بار نمایش میں آنے والے لوگوں کو از خود چیف سیکریٹری نے کشمیر کی سیاحت پر آنے کی دعوت دی اور لوگوں سے کہا کہ حکومت کشمیر یہاں کی سیر کرنے کے شوقین افراد کو رعایات بھی دے سکتی ہیں۔غرض آج پہلی بار پرگتی میدان میں آنے والوں کو کشمیر کی سیر کرنے کی دعوت دی گئی جو انتہائی عمدہ کام قرار دیا سکتا ہے ۔اس سے لوگوں میں کشمیر کی سیر کرنے کی تڑپ پیدا ہوگئی ہے اور کسی بھی وقت یہاں بڑے بڑے سرمایہ دار نہ صرف سیر کو آینگے بلکہ یہاں ہوسکتا ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔اس طرح ہماری معیشت مستحکم ہوسکتی ہے جیسا کہ کچھ دن قبل لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہماری معیشت مستحکم ہونے لگی ہے اور جموں کشمیر تعمیر وترقی کے میدان میں بہت آگے بڑھتا جارہا ہے ۔جہاں تک سیاحت کا تعلق ہے تو موجودہ انتظامیہ نے یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بہت سے قابل قدر اقدامات کئے ہیں اور نئے نئے سیاحتی مقامات کی کھوج کی گئی ہے پورے سیاحتی ڈھانچے کو از سر نو منظم کیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس سال آٹھ لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی اور یہاں کے قدرتی نظاروں کو اپنی آنکھوں اور یادوں میں سمیٹ لیا ۔اسلئے چیف سیکریٹری نے پرگتی میدان میں جس طرح باہر کے لوگوں کو کشمیر کی سیاحت کی دعوت دی وہ قابل قدر اور قابل سراہنا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
”غصہ مت کر ۔جب تک تیرے رائے غصے سے مغلوب ہے اُس وقت تک اپنے آپ کو انسان مت سمجھ“ حکیم بطلیموس

”غصہ مت کر ۔جب تک تیرے رائے غصے سے مغلوب ہے اُس وقت تک اپنے آپ کو انسان مت سمجھ“ حکیم بطلیموس

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(چیف سیکریٹری کی باہر کے لوگوں کو کشمیر کی سیر کرنے کی دعوت)

24 نومبر 2022
کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا
ثقافت

کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا

27 اپریل 2023
پیوش گوئل نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ  ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

پیوش گوئل نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ  ملاقات کی

14 جولائی 2023
 پی ایم گتی شکتی میکانزم پوری دنیا کے لیے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کا آلہ بنےگا۔پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ملک میں کاروباری ماحولیاتی نظام کی ترقی قابل تعریف  ہے  ۔ پیوش گوئل

13 اپریل 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d