کھٹمنڈو، ۳۲جولائی (یو این آئی) نیپال کے شانو شرپا 8000 میٹر سے بلند 14 بلند ترین پہاڑوں کو دوسری بار سر کرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔کھٹمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی نیپال کے ضلع سنخواسبھا کی رہائشی 47 سالہ شانو شیرپا پاکستان میں گاشربرم کی چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔ گاشربرم 8,035 میٹر کی اونچائی والا 13 واں بلند ترین پہاڑ ہے ۔پاینیر ایڈونچر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نویش کارکی نے کہاکہ”شانو شیرپا جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8.18 بجے گاشربرم کے اوپر تھے ۔”ما¶نٹ ایورسٹ سمیت چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں ہیں اور چھ دیگر پاکستان اور چین کی سرحد سے متصل تبت کے علاقے میں ہیں۔