مہمان خوصوصی پرنسپل مظفر احمد نے بٹ کیا پروگرام کا افتتاح
محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس زون ناربل نے سلیشل بڈس اسکول چک کووسہ میں انٹر اسکول زونل سطح یوگا انڈر 17 لڑکے اور لڑکیوں کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ ایونٹ کی تقریب کا افتتاح مہمان خوصوصی کے طور پر پرنسپل ہیڈ ماسٹر سیشیل بڈس اسکول جناب مظفر احمد بٹ نے انچارج زونل کھیل سرگرمیاں ناربل جناب بشیر احمد شیخ اور زون ناربل کے محکمہ کھیل کے دیگر معززین نے مشترکہ طور پر کیا۔اس تقریب میں مختلف سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ زون ناربل کے پرائیویٹ اسکولوں سے وابستہ 115 شرکاء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے اجتماع کو یوگا کے فوائد سے آگاہ کیا اور انہوں نے کہا کہ یوگا طاقت، توازن اور انسانی جسم کو بہتر بناتا ہے۔یوگا کمر کے درد سے نجات میں مدد کرتا ہے۔بشیر احمد شیخ نے بچوں سے کہا کہ یوگا سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور یوگا آپ کو آرام دیتا ہے، تاکہ آپ کو بہتر سونے میں مدد ملے۔واضح رہے زون ناربل مختلف کھیل مقابلوں کو منعقد کرانے میں مصروف عمل ہے اور انٹر اسکول لیول کے تحت طلباءطالبات حصہ لے رہے ہے۔