Daily Aftab
3 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 FATF نے سنگاپور میں منعقدہ جون 2024 کے اپنے مکمل اجلاس میں

by Online Desk
28 جون 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 ہندوستان کی باہمی جائزہ  رپورٹ کومنظوری دی
 نئی دلی/مالی کارروائی  سے متعلق ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف( کی جانب سے 24-2023 کے دوران کرائے گئے باہمی جائزے میں  ہندوستان نے ایک غیر معمولی نتیجہ حاصل کیاہے۔ ہندوستان کی باہمی جائزہ رپورٹ، جسے 26 جون اور 28 جون، 2024 کے درمیان سنگاپور میں منعقدہ ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس میں  منظور کیا گیا تھا، ہندوستان کو ‘باقاعدگی کے ساتھ نگرانی ‘ کے زمرے میں رکھتا ہے، یہ امتیاز صرف چار دیگر جی – 20 ممالک کو  حاصل ہے۔ یہ منی لانڈرنگ (ایم ایل) اور دہشت گردوں کی مالی معاونت (ٹی ایف) سے نمٹنے کے لیے ملک کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔دیگر چیزوں کے علاوہ، ایف اے ٹی ایف نے ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی  درج ذیل کوششوں کو تسلیم کیا ہے:ایم ایل /ٹی ایف  سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنا، بشمول بدعنوانی، دھوکہ دہی، اور منظم جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کی لانڈرنگ کا عمل۔ایم ایل /ٹی ایف  کے خطرات کو کم کرنے کے لیے نقد کی بنیاد پر ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقلی کے لیے ہندوستان کے ذریعے نافذ کیے گئے موثر اقدامات۔نقد لین دین پر سخت ضابطوں کے ساتھ جے اے ایم (جن دھن، آدھار، موبائل) تثلیث کے نفاذ سے مالی شمولیت اور ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان اقدامات نے لین دین کو مزید قابل شناخت بنا دیا ہے، اس طرح  ایم ایل /ٹی ایف  کے خطرات کو کم کیا اور مالی شمولیت کو بڑھایا۔ایف اے ٹی ایف باہمی جائزے سے متعلق ہندوستان کی کارکردگی ہماری بڑھتی ہوئی معیشت کے لیے اہم فوائد حاصل کرتی ہے، کیونکہ یہ مالیاتی نظام کے مجموعی استحکام اور سالمیت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ اچھی درجہ بندی عالمی مالیاتی منڈیوں اور اداروں تک بہتر رسائی کا باعث بنے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ یہ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) ہندوستان کا تیز ادائیگی نظام کی عالمی توسیع میں بھی مدد  گار ثابت ہوگا۔ایف اے ٹی ای کی طرف سے یہ قدر شناسی منی لانڈرنگ / دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات سے اس کے مالی  نظام کے تحفظ کے لئے گزشتہ 10  سال میں  ہندو ستان کی جانب سے نافذ کئے گئے سخت اور  مؤثر اقدامات کا ایک ثبوت ہے۔  یہ بین الاقوامی معیارات کے تئیں ملک کے عزم اور مالی جرائم کے خلاف عالمی جنگ میں اس کے فعال موقف کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ ہمارے خطے کے ممالک کے لیے دہشت گردی کی مالی معاونت پر بین الاقوامی معیارات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ایک معیار طے کرتا ہے۔ ہندوستان کی بہترین درجہ بندی ہمارے ملک کی سرحد پار دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں کی قیادت کرنے کی صلاحیت کو بڑھا  وا دے گی۔2014 سے، حکومت نے قانون سازی میں تبدیلیوں کا ایک سلسلہ نافذ کیا ہے اور ایم ایل، ٹی ایف، اور کالے دھن سے نمٹنے کے لیے نفاذ کی کوششوں کو تقویت دی ہے۔ اس کثیر الجہتی حکمت عملی نے ان اقدامات کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق  بنایا  ہے اور یہ واضح طور پر موثر ثابت ہوئے ہیں، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کو قابل عمل انٹیلی جنس معلومات کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ ان کارروائیوں نے ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی فنڈنگ، کالے دھن اور منشیات کی آمد کو روکا ہے۔دو سال کی مدت کے دوران، محکمہ محصولات (ڈی او آر) نے باہمی جائزے  کے عمل کے دوران ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ہندوستان کی شمولیت کی قیادت کی۔ یہ کامیابی مختلف وزارتوں، قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ (این ایس سی ایس)، ریاستی حکام، عدلیہ، مالیاتی شعبے کے ریگولیٹرز، سیلف ریگولیٹری تنظیموں، مالیاتی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک متنوع، کثیر الضابطہ ٹیم کی غیر معمولی کوششوں اور انمول شراکت سے کارفرما ہے۔ اداروں اور کاروباری اداروں نے بھی ایک اہم کردار اس میں ادا کیا ہے ۔ اس مشترکہ کوشش نے ہندوستان کے موثر اے ایم ایل /سی ایف ٹی   فریم ورک کو ظاہر کیا ہے۔ہندوستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کا قائمہ گروپ کا رکن ہے۔ ہندوستان کی موجودہ کارکردگی، ہندوستان کو گروپ کے مجموعی کام کاج میں اہم کردار ادا کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گا۔ہندوستان اپنے اے ایم ایل /سی ایف ٹی  فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے اور مالی جرائم سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملک اس کامیابی پر سب کے لیے ایک محفوظ اور شفاف مالیاتی ماحول کو یقینی بنائے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ہندوستان اور روس نے دفاعی تعاون کو تقویت دینے کیلئے  ذیلی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی

ہندوستان اور روس نے دفاعی تعاون کو تقویت دینے کیلئے  ذیلی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 FATF نے سنگاپور میں منعقدہ جون 2024 کے اپنے مکمل اجلاس میں
قومی

 FATF نے سنگاپور میں منعقدہ جون 2024 کے اپنے مکمل اجلاس میں

28 جون 2024
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے ملکی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کی
جموں و کشمیر

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے ملکی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کی

02 اگست 2023
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
قومی

ہندوستان کی  جی ڈی پی  ایک دہائی میںکو دوگنا ہوکر4.3 ٹریلین  امریکی ڈالر  ہوگئی

22 مارچ 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d