جنوبی ضلع اننت ناگ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی سے وابستہ ایک سینئر لیڈر اور اُس کی بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ بی جے پی کے ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک بی جے پی لیڈر کولگام کسان مورچہ کا صدر بھی تھا۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آورون کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج کا کہنا ہے کہ بھاجپا لیڈر اور اُس کی بیوی کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملوثین کو عنقریب ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔