پولیس نے ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو ملی ٹینٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں نے حال ہی میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ادھر پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران بی ایس ایف نے اسلحہ وگولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کشتواڑ میں دو ملی ٹینٹوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی آپریشنز کشتواڑ دویندر سنگھ بندرال نے فوج کی 17 آر آر اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین کی قیادت میں کارروائی انجام دیتے ہوئے تاندر دچھن علاقے سے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے دو جنگجوو¿ں کو گرفتار کیا ہے۔ ادھر بی ایس ایف نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھرعلاقے میں جنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر بی ایس ایف نے فوج کی آر آر اور پولیس کی ایس او جی کے ہمراہ ضلع پونچھ کے ویل سنگڈ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔