صوبہ جموں میں 2الگ الگ سڑک حادثات کے دوران4افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ نصف درجن سے زیادہ دیگر افرادزخمی ہوئے ،جن کواسپتال منتقل کیاگیا ہے ،تاہم کچھ شدیدزخمیوںکی حالت نازک بنی ہوئی تھی ۔سڑک حادثات کے نتیجے میں تین نجی گاڑیوںکوکافی نقصان پہنچا۔اطلاعت کے مطابق سوموار کے روزسری نگرجموں قومی شاہراہ پرواقع ناشری ٹنل کے اندرایک نجی کار اورمال بردارٹرک کے درمیان شدیدٹکر ہوئی ،جسکے نتیجے میں نجی کار تباہ ہوگئی اوراس میں سوار2افراد موقعہ پرہی ازجان ہوگئے ۔ذرائع نے بتایاکہ جموں کی ایک نجی گاڑی کوناشری ٹنل میں حادثہ پیش آیا،اوراس حادثے میں 2افرادکی موت واقعہ ہوگئی ،حادثے کی وجہ سے ناشری ٹنل میں ایک گھنٹے تک گاڑیوںکی آمدورفت متاثررہی ۔اس دوران ضلع کٹھوعہ کے راجباغ علاقہ میں بھی 2گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی ،اواس حادثے میں ایک45سالہ شخص اوراُسکی75سالہ ماں لقمہ اجل بن گئی ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ 2نجی گاڑیوں میں ہوئی ٹکر کے نتیجے میں پیش آنے والے اس سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے تقریباً9افرادکوجی ایم سی اسپتال کٹھوعہ منتقل کیاگیا ،جہاں 45سالہ درشن کمار اوراُسکی75سالہ ماں کملیش رانی زخموںکی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھے ۔ذرائع کے مطابق 7زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم کچھ ایک کی حالت نازک ہے۔