سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قصبہ بجبہاڑہ میں جمعہ کے روز شام کے وقت نامعلوم بندوق بردار نمودار ہوئے جنہوں نے ایک مقامی شہری پر گولی چلاکر اسے شدید زخمی کردیا ہے جس کو فوری طو پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ادھر پولیس اور فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ شام دھیر گئے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں جمعہ کے روز شام دھیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے حسن پورہ میں ایک شخص پر گولی چلاکر اسے شدید زخمی کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق زخمی شہری کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ زخمی شہری کی شناخت آصف علی گنائی ولد علی محمد گنائی ساکن حسن پورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوری کو تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاع ملنے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا۔ ادھر ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ۔














