Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

اقوام متحدہ نے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کردیا

by Online Desk
08 اپریل 2022
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پاکستان اور بھارت سمیت 58ممالک نے ووٹ دینے سے گریز کیا
نیویارک۸ اپریل( ایجنسیز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے روس کو انسانی حقوق کی کونسل سے ان الزامات کے بعد معطل کر دیا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں کی ہیں۔ امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں 93 ووٹ آئے جبکہ 24 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، پاکستان اور بھارت ان 58 ممالک میں شامل تھے جو غیر حاضر رہے۔ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا نے بھی ووٹ دینے سے گریز کیا، حالانکہ جو بائیڈن انتظامیہ نے ووٹنگ سے قبل اپنے سینئر سفیر کو ان ممالک میں بھیجا تھا تاکہ انہیں اس اقدام کی حمایت پر آمادہ کیا جاسکے۔ بھارت نے یہ تسلیم کرتے ہوئے اس بحث میں حصہ لیا کہ یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہو گئی ہےٍ لیکن ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان نے بحث میں ہی حصہ نہیں لیا۔ مشرق وسطیٰ میں ایران نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ سعودی عرب نے اس سے گریز کیا، جو واشنگٹن کے ساتھ اس کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے، اس کے علاوہ مصر، عراق، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ووٹنگ سے گریز کیا۔ امریکا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو منظور ہونے کیلئے ووٹوں کی دو تہائی اکثریت درکار تھی اور یہ آسانی سے اس ہدف تک پہنچ گئی، 24 کے مقابلے میں 93 ووٹس کیونکہ غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔ اس ووٹنگ سے روس، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پہلا مستقل رکن بن گیا ہے جس کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل ہوگئی۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں شامل اقوام پر قرارداد کے حق میں ووٹ دینے پر زور دیتے ہوئے امریکا نے کہا کہ ‘ماسکو کی انسانی حقوق کے اعلیٰ ادارے میں شرکت ایک مذاق ہے’۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جو قومیں انسانی حقوق کی ‘مجموعی اور منظم’ خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتی ہیں ان کا تعلق کونسل سے نہیں ہے۔ ووٹنگ سے پہلے یوکرین کے اقوام متحدہ کے سفیر سرگی کیسلیٹس نے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس قرارداد کی حمایت کریں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے بوچا اور یوکرین کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں ‘ہزاروں پرامن باشندوں’ کو ہلاک کیا۔ تاہم نائب روسی نائب سفیر گینیڈے کوزمین نے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ‘مغربی ممالک اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے انسانی حقوق کے موجودہ ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوششوں کے خلاف ووٹ دیں۔ برلن میں 7 صنعتی ممالک کے گروپ نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سے روس کو معطل کرنے کے اقدام کی حمایت کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
بھارت کا زیادہ تر فوجی ساز و سامان مقامی طور پر تیار کرنے کا اعلان

بھارت کا زیادہ تر فوجی ساز و سامان مقامی طور پر تیار کرنے کا اعلان

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اقوام متحدہ نے ہندوستان میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹرمقرر کیا
تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ نے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کردیا

08 اپریل 2022
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d