لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ، جنید متو نے جائزہ لیا
پائین شہر سرینگر کے علاقہ زینہ کدل سے ملحقہ گاڈہ یار میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں ایک درجن کے قریب دکانات خاکستر ہوئے ہیں۔ تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی کے مطابق آٹھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق شہر خاص کے گارڈ یار زینہ کدل میں درمیانی رات کو ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل ایک درجن کے قریب دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ نمائندے نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران ایک درجن کے قریب دکانیں خاکستر ہوئیں۔ متاثرہ دکانوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک درجن دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمر بھر کی پر پانی پھیر گیا ہے۔ ادھر فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ اس واقعے میں پانچ دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ تین دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔اس موقع پر اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ تیزی سے پھیل جانے سے قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کی واردات میں آٹھ دکانیں اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ادھر میئر سرینگرمیونسپل کارپوریشن جنید عظیم متو نے زینہ کدل سری نگر میںہوئے نقصان کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو یقین دلایا کہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کی جائے گی۔