جموں کشمیر میںکووڈ کے کیسوں میں کمی کے بیچ ایک مرتبہ پھر 19نئے معاملات درج ہوئے ہیںتاہم اس وبائی بیماری سے کسی تازہ مریض کی موت واقع نہیںہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر میں کووڈ کی وبائی بیماری کے پھیلاﺅ میںکمی آ رہی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں 19 نئے معاملات درج کئے گئے ۔ حکام کے مطابق تازہ معاملات میں دو جموں جبکہ 17 کیس وادی کشمیر سے درج ہوئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعد 453677 تک پہنچ گئی ہے ۔ حکام کے مطابق سرینگر میں 10، بارہمولہ میں2، بڈگام میں2، کپواڑہ میں ایک ، کولگام میں1، شوپیاں میں1، جموںمیں 2نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے اور جموںکشمیر میں اب تک اس وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 4750 تک پہنچ گئی ہے ۔