پولیس کی آٹو رکھشا ڈرائیوروں اور مالکان کو ہدایت
پولیس نے آٹو ڈرائیوروں اور ان کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ آٹوﺅں کی پچھلی سیٹ کو نہ چھپائیں اور اس کو چھپانے والے تمام پردوں کو ہٹائیں تاکہ پچھلے سیٹ باہر سے بھی نظر آئے کیوں کہ ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ آٹو رکھشاﺅں کی پچھلی سیٹوں پر کئی جرائم کا ارتکاب ہوتا ہے کہ کہ یہ لوگوں کی نظروں سے چھپے رہتی ہیں۔ اطلاعت کے مطابق پولیس نے سوموار کو آٹورکھشاﺅ ں کے ڈرائیوروں اور ان کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ آٹوﺅں کی پچھلی سیٹ کو چھپانے والے پردے اور کھڑکی کو ہٹائیں کیوں کہ اس سے آٹو رکھشاﺅں کی پچھلی سیٹ نظروں سے پرے رہتی ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ اس طرح کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان آٹوﺅں میں کئی طرح کے جرائم کا ارتکاب ہوتا ہے کیوں کہ پچھلی سیٹ پر لوگوں کی نظر نہیں پہنچتی ۔ پولیس نے کہا ہے کہ آٹو کی پچھلی سیٹ کو چھپانے کےلئے جو پردے اور کھڑکی لگی ہے اس کو فوری طور پر ہٹائیں اور اگر کوئی آٹو رکھشا کی سیٹ کو چھپا ہوا پایا جائے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ سرینگر پولیس نے اپنے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کرنے والوں کا ساتھ دینے والے بھی قانون کی نظر میں مجرم ہی ہیں اسلئے آٹو رکھشا والوں کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔