لواحقین نے میت واپس لانے کیلئے حکومت سے کی مدد کی اپیل کی
سعودی عرب میں کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والا انجینئر دل کا دور پڑنے سے فوت ہو گیا۔ لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آخری رسومات کے لئے لاش کو گھر واپس لانے میں اُن کی مدد کرے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو سعودی عرب میں کولگام کا ایک نوجوان انجینئر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ نوجوان کے لواحقین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری رسومات کے لیے لاش کو گھر واپس لانے میں ان کی مدد کرے۔مرحوم انجینئر کے بھائی شوکت احمد نے بتایا کہ مستقین احمد پنڈت (26)، ولد نذیر احمد پنڈت جو کولگام ضلع کے یاری پورہ گاو¿ں کے ہیں، گزشتہ دو سال سے ال یمامہ کمپنی، ریاض میں کام کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مستکین وہاں انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا اور مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا ہے۔ا±نہوں نے مزید کہا، کہ مستقین وہاں انجینئر تھا اور اس نے آخری بار اپنے گھر والوں کو 26 مارچ کو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب فون کیا تھا۔ کل ہمیں اس کے دوست کے ذریعے یہ چونکا دینے والی خبر معلوم ہوئی کہ اس کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔ شوکت نے کہا، "ہم جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاش کو آخری رسومات کے لیے واپس لانے میں ہماری مدد کریں۔”