لکھنو:۷۲مارچ(یواین آئی)اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی اقتدار میں واپسی کےلئے مسلم سماج کو قصور وار قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے صاف ہوچکا ہے کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے پاس نہ تو اترپردیش میں حکومت بنانے کی اور نہ ہی بی جے پی کو اقتدا رمیں ا?نے سے روکنے کی قابلیت ہے۔بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی قوت صرف بی ایس پی میں ہے۔اتوار کو یہاں پارٹی کے دفتر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے جائزہ کےلئے طلب کی گئی میٹنگ میں بی ایس پی سپریمو نے کہا’ انتخابی نتائج سے صاف ہوگیا کہ اس الیکشن میں جب بی ایس پی سے وابستہ مسلم سماج کا ووٹ یک طرفہ سماج وادی میں جاتے دکھا تب پھر ہندوسماج نے بھی بی جےپی حکومت کی پالیسیوں و طرز عمل سے دکھی ہوتے ہوئے بھی یہ سوچھ کر اپنا زیادہ تر ووٹ بی جے پی کو دے دیا کہ کہیں یہاں پر پھر ایس پی کی غنڈہ، مافیا، دہشت زدہ، ہلا بو و بدعنوان راج وغیرہ واپس نہ آجائے۔اس سے ایس پی اقتدار میں تو نہیں آسکی بلکہ بی جے پی اقتدار میں ضرور واپس آگئی۔اس کا کافی زبردست سیاسی نقصان بی ایس پی کو ہوا جس کےلئے ایس پی و زیادہ تر مسلم سماج پورے طور سے ذمہ دار و قصور وار بھی ہے‘۔