ADVERTISEMENT
اڈوکی: ۷۲ مارچ (یو این آئی) کیرالا کے ضلع اڈوکی کے مول مٹم علاقے میں ہفتہ کی رات فائرنگ میں ایک 32 سالہ شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دہگر تین زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت کیریتھوڈ کی بس ڈرائیور سونل سابو کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واردات میں اس کا دوست پردیپ اور مولا مٹم کے دو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تھوڈوپوجھا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلپ متین نامی شخص نے ہفتے کی رات ایک ہوٹل میں کسی بات پر ہوئے جھگڑے میں چار افراد پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فلپ (30) کو حراست میں لے لیا ہے۔
ADVERTISEMENT