نئی دہلی: ۷۲ مارچ (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی یہاں پٹرول 99.11 روپے اور ڈیزل 90.42 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 98.61 اور ڈیزل 89.87 تھی۔ تیل کمپنیوں نے 137 دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ چھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 113.88 روپے اور 98.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاو¿ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 120.65 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 112.60 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔