نئی دہلی:۷۲ مارچ (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘کے مزید 1,421 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی عرصہ کےدوران 1,826 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نئے کیسز اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بالترتیب 4,30,19,453 اور 4,24,82,262 ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز ملک میں ہلاکت خیز وبا کے باعث 149 مریضوں کی موت ہوئی جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 21 ہزار 4 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جمعہ کو یہ تعداد 4 ہزار 100 سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 554 سے گھٹ کر 16,187 ہو گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.75 فیصد اور کیسز کی شرح 0.04 فیصد ہے۔