کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ معاملے کی تحقیقات شروع
سرحدی ضلع کپوارہ کے زچلڈار ہ علاقے میں ا س وقت سنسنی پھیل گئی جب فورسز کیمپ کے باہر 11:30بجے زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور ا س دھماکے سے پور اعلاقہ لرز اٹھا ۔ پر ُاسرار دھماکے کے ساتھ ہی زچلڈارہ بازار آناًفانا ًبند ہوگیااورپولیس وفورسز نے سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدرفت روک دی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسزکے اعلیٰ حکام جائے موقع پرپہنچ گئے صورتحال کاجائزہ لیاپولیس و فورسزنے وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں تاہم کسی کے گرفتار ہونے یاعلاقے سے کوئی قابل اعتراض شئے برآمد ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ادھرکنڈی راجوری میں بھی گزشتہ شام دو پرُاسرار دھماکے ہوئے جس سے لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیااور وہ اپنے گھروں میں سہم کررہ گئے ۔پولیس وفورسزنے کنڈی راجوری میں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے اور معاملے کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی تاہم آخری اطلاع ملنے تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ کس طرح ہوا اور واقعی طور پر معاملہ کیا ہے ۔