نئی دہلی: ۷۲ مارچ (یو این آئی) اثاثہ مینجمنٹ کی بنیاد پر ملک کے سب سے بڑے فنڈ ہاو¿س ایس بی آئی میوچل فنڈ نے رواں مالی سال میں یکم جنوری 2022 تک 30 لاکھ سے زیادہ نئے ایس آئی پی رجسٹر کیے ہیں، جس میں سال 20-21 کے مقابلے 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں فنڈ ہاو¿س کو اوسطاً ماہانہ 1,800 کروڑ روپے کا ایس ا?ئی پی حاصل ہوا، جس میں اوسط ایس ا?ئی پی کا سائز تقریباً 2,500 روپے کاتھا۔ کمپنی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ نئے ایس آئی پی میں مضبوط اضافہ کا سہرا آئی ایف اے، قومی تقسیم کاروں اور ایس بی آئی کی شاخوں کے مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعہ کی جانے والی پیش کشوں کی دستیابی کے سرجاتا ہے۔ ایس بی آئی میوچل فنڈ نے کئی ٹائر 2 مقامات پر نئی شاخیں کھولنے کے ساتھ ملک میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کیا ہے۔